اوٹس مسالہ ڈوسا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:08 PM IST | Mumbai
اوٹس مسالہ ڈوسا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
ڈوسا کیلئے: ایک کپ اوٹس (دردرا پسا ہوا)، ۲، ۲؍ بڑے چمچے سوجی اور چاول کا آٹا، آدھا کپ چھاچھ، ۴؍ چھوٹے چمچے تیل، ایک پیکٹ فروٹ سالٹ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
آمیزہ کیلئے: ۵؍ آلو (اُبلے اور میش کئے ہوئے)، ۲؍ بڑے چمچے ہرا مٹر، تھوڑا سا ہرا دھنیا (کٹا ہوا)، ۴؍ ہری مرچ (کٹی ہوئی)، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک چھوٹا چمچہ ادرک کا پیسٹ، ایک چوتھائی، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ رائی، ہلدی پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر، تھوڑا سا کری پتّے۔
بنانے کا طریقہ:
آمیزہ کیلئے: فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے رائی اور کری پتّے کا تڑکا لگائیں۔ ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ہرا مٹر ڈال کر مٹر کے نرم ہونے تک پکائیں۔ باقی ماندہ ساری اشیاء ملا کر ۲؍ منٹ تک بھون کر آنچ سے اُتار لیں۔
ڈوسا بنانے کیلئے: اوٹس، سوجی اور چاول کے آٹے کو ۳۰؍ منٹ تک چھاچھ میں بھیگو دیں۔ اس میں نمک اور فروٹ سالٹ ڈال کر پھینٹ لیں۔ نان اسٹک پین پر ایک بڑا چمچہ ڈوسا کا گھول پھیلا کر پکنے دیں۔ اس کے بعد آمیزہ بھریں۔ دھیمی آنچ پر کرسپی ہونے تک پکائیں۔ سامبر اور کھوپرے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔