پاؤ بھاجی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2023, 10:35 AM IST | Mumbai
پاؤ بھاجی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو (چھوٹے ٹکڑے کٹے ہوئے) آدھا کلو، ٹماٹر تین عدد درمیانے، مٹر ایک پالی، بند گوبھی (بارک کٹی ہوئی) ایک پیالی، پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی، پسا ہوا درک اورلہسن۲؍ چھوٹے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، رائی آدھا چھوٹا چمچہ، چند میتھی دانے، کلونجی آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، تیل آدھی پیالی، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)، لیموں کا رس۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں آدھی پیالی پانی ڈال کر اس میں آلو، مٹر اور بند گوبھی کو درمیانی آنچ پر خشک ہونے تک ابالیں۔ ایک علاحدہ دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں اور اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ اور ہری مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ چمچہ چلائیں پھر ٹماٹر ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔ اب اس میں ابلی ہوئی سبزیاں ڈال کر لال مرچ، رائی، کلونجی، میتھی دانہ اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ لکڑی کے چمچے کی مدد سے ہلکے ہلکے کچل لیں پھر اس میں آدھی پیالی پانی اور نمک شامل کر دیں۔ تین سے چار منٹ تک پکانے کے بعد گرم مسالہ، لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ چپاتی یا ڈبل روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔