Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بیکڈ اچاری چکن

Updated: April 24, 2026, 9:11 AM IST | Mumbai

بیکڈ اچاری چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baked Achari Chicken. Photo: INN
بیکڈ اچاری چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، پیاز (چوپ کی ہوئی) ۲؍ عدد (درمیانی)، ٹماٹر ۵؍ سے ۶؍ عدد، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، رائی آدھا چھوٹا چمچہ، کلونجی ایک چھوٹا چمچہ، میتھی دانہ آدھا چھوٹا چمچہ، سونف ایک بڑا چمچہ، قصوری میتھی آدھا چھوٹا چمچہ، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چکن کے درمیانی سائز کے ٹکڑے کرلیں اور ان کو اچھی طرح صاف دھو کر نمک، لہسن اور ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ دھنیا، زیرہ، رائی، کلونجی، میتھی دانہ اور سونف کو توے پر ہلکا سا بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں۔ پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ٹماٹروں کو بلانچ کرکے چھلکا نکال کر پیس لیں۔ چکن کے ٹکڑوں کو مائیکرو ویو کی ڈش میں اس طرح لگائیں کہ ایک دوسرے پر نہ آئیں۔ اس ڈش کو مائیکرو ویو میں ۵؍ سے ۷؍ منٹ رکھ کر چکن کو بیک کر لیں۔ علاحدہ سے شیشے کی ڈش لے کر اس میں پیاز، ٹماٹر، کُٹے ہوئے مسالے، نمک، لال مرچ اور تیل ڈال کر مائیکرو ویو میں ۳؍ سے ۴؍ منٹ رکھیں۔ پھر اس ڈش کو نکال کر اس میں پہلے سے بیک کی ہوئی چکن ڈال کر ۳؍ سے ۴؍ منٹ مزید اَوَن میں رکھ کر نکال لیں۔ قصوری میتھی چھڑک کر چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK