Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): عربی تکے

Updated: March 26, 2024, 1:49 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’عربی تکے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Arabic Tikka. Photo: INN
عربی تکے۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، گھی ۶۰؍ گرام، ادرک ایک چھوٹی گانٹھ، کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چمچ، نمک حسب ذائقہ، لہسن ایک پوتھی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔ نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔ ادرک اور لہسن کو پیس کر مع نمک کے کالی مرچوں میں ملالیں اور اس مسالے کو بوٹیوں پر اچھی طرح لگائیں۔ آگ پر جالی رکھیں اور بوٹیاں سینک کر پختہ کرلیں۔ اس دوران ان پر گھی ٹپکاتے رہیں۔ تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK