آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’بریڈ لزانیا‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 4:39 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’بریڈ لزانیا‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۶؍ سے ۸؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۲؍ عدد، دودھ ۲؍ پیالی، انڈے ۳؍ عدد، چکن ۲۰۰؍ گرام، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک بڑا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، پارسلے آدھا چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، چیڈر چیز آدھی پیالی، موزریلا چیز ۴؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں اور اسے کچلے ہوئے لہسن، نمک، لال مرچ، سرکہ اور سویا سوس کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ شیشے کی پھیلی ہوئی ڈش میں تیل لگا لیں اور اس میں ۴؍ بریڈ کے سلائس کو ساتھ ساتھ رکھ دیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک، کالی مرچ، اجوائن اور پارسلے ڈال کر ملائیں پھر تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کرلیں۔ دونوں قسم کے چیز کو کدوکش کرکے ملا لیں۔ انڈوں کے آدھے مکسچر کو سلائس پر ڈال کر رکھ دیں تاکہ اچھی طرح جذب ہوجائے۔ اس پر تھوڑا سا چیز ڈال دیں، پھر اور چار سلائس کو ان کے اوپر رکھ دیں اور دوبارہ سے انڈوں کا مکسچر ڈال دیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ زیتون کا تیل گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔ چکن کی بوٹیوں کو تیاری کئے ہوئے بریڈ کے سلائس پر رکھ کر اوپر سے کدوکش کیا ہوا چیز چھڑک دیں اور ایک سے ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اَوَن سے نکال کر اس آسانی سے بننے والی ڈش کو حسب ِ پسند ٹومیٹو کیچپ یا چلی گارلک کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔