Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چکن فجیتا

Updated: March 29, 2024, 7:11 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن فجیتا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Fajita. Photo: INN
چکن فجیتا۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، نمک ایک چھوٹا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، سیاہ مرچ ایک چمچہ، دار چینی پاؤڈر پاؤ چمچہ، لیموں کا رس ڈھائی چمچہ، لیموں کی کھال ایک چمچہ، لال شملہ مرچ ایک عدد، ہری شملہ مرچ ایک عدد، پیاز ایک عدد، تیل ایک کپ ۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو سیدھا کاٹ لیں، سبزیوں کو لمبائی کی شکل میں کاٹ لیں، چکن میں نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کُٹی سیاہ مرچ، دار چینی پاؤڈر، لیموں کا رس اور اس کی چھال اچھی طرح ملا کر ۲۰؍ منٹ تک رکھ دیں ۔ برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آگ پر پکائیں ۔ چکن میں سبزیاں شامل کر کے چوتھائی کپ پانی ڈال دیں، پانچ منٹ میں دم پر رکھ دیں، اب چکن فجیتا تیار ہے اسے نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK