آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چائنیز ویجی ٹیبل کٹلیٹ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 22, 2026, 9:17 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چائنیز ویجی ٹیبل کٹلیٹ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو ۳؍ سے ۴؍ عدد، گاجر ۲؍ عدد، بند گوبھی ایک عدد (چھوٹی)، انڈے ۳؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، بریڈ کرمز حسب ِ منشاء، تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: ۲؍ انڈے اور آلوؤں کو اُبال لیں، آلو کو چھیل کر میش کرلیں اور انڈوں کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ گاجر اور بند گوبھی کو باریک کاٹ لیں اور اُبلے ہوئے آلوؤں میں نمک، سفید مرچ، چائنیز نمک، سویا سوس اور کارن فلور ڈال کر ملائیں۔ پھر اس میں انڈے، گاجر اور بند گوبھی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور حسب ِ پسند شیپ کے کٹلیٹس بنا لیں۔ انڈے کو پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور ایک پلیٹ میں بریڈ کرمز نکال کر اس میں بھی نمک اور کالی مرچ ملا لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں، کٹلیٹس کو پہلے انڈے میں ڈِپ کریں پھر بریڈ کرمز میں لتھیڑ کر گولڈن فرائی کرلیں۔ لذت بڑھانے کیلئے بریڈ کرمز میں سفید تل ملا لیں۔ گرم گرم کٹلیٹس کو کیچپ کیساتھ پیش کریں۔