• Sat, 21 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): فروٹ کسٹرڈ

Updated: February 19, 2026, 5:42 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فروٹ کسٹرڈ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fruit Custard. Photo: INN
فروٹ کسٹرڈ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ۲؍ کپ، نیم گرم دودھ چار بڑے چمچے، انار کے دانے چوتھائی کپ، انگور چوتھائی کپ، سیب ایک عدد چھوٹا، کسٹرڈ پاوڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، شکر ۶؍ چھوٹے چمچے، کیلے ۲؍ عدد، بادام پستے ۱۰؍ گرام باریک کٹے ہوئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پھلوں کو (سوائے انگور اور انار کے دانے) چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں دودھ ڈال کر اسے ابال لیں۔ جبکہ ۲؍ بڑے چمچے کسٹرڈ پاؤڈر کو ۴؍ بڑے چمچے نیم گرم پانی میں گھول کر ایک پتلا پیسٹ بنا لیں اور اسے ابلتے ہوئے دودھ میں شامل کر دیں۔ آنچ درمیانی ہونی چاہئے۔ وقتاً فوقتاً چمچہ ہلاتی رہیں تاکہ آمیزے میں گٹھلیاں نہ بنیں۔ اسی دودھ میں چینی شامل کرکے اسے اچھی طرح حل ہونے دیں اور ۶؍ سے ۸؍ منٹ تک مزید پکائیں۔ جب کسٹرڈ گاڑھا ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ اب تمام کٹے ہوئے پھلوں کو ڈال کر آہستہ آہستہ مکس کر لیں۔ کسٹرڈ کو ٹھنڈا ہونے دیں، پھر فریج میں رکھ دیں۔ مزید پھلوں، انگور اور کٹے ہوئے بادام پستے چھڑک کر سرو کریں۔ آپ کسٹرڈ کو کریمی بنانے کے لئے اس میں آئس کریم بھی شامل کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK