Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: رس ملائی

Updated: May 09, 2026, 9:37 AM IST | Mumbai

رس ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Ras Malai. Photo: INN
رس ملائی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، پسی ہوئی الائچی ایک چھوٹا چمچہ، گھی ایک چھوٹا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ایک چھوٹا چمچہ، خشک دودھ آدھا کلو، چینی آدھا کلو، انڈا ایک عدد۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے فرائنگ پین میں دودھ اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک پیالے میں سوکھا دودھ، الائچی پاؤڈر، گھی اور انڈا پھینٹ کر ڈال دیں۔ ساتھ ہی بیکنگ پاؤڈر بھی شامل کردیں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے گرم دودھ ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں۔ اب ہاتھ پر گھی لگا کر بالز بنالیں اور دودھ میں ڈالتے جائیں۔ اس کے بعد ۱۵؍ منٹ ڈھانک کر رکھ دیں۔ آخر میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کیوڑہ شامل کر دیں اور ڈش میں نکال کر ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK