روسٹ مسالہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 9:18 AM IST | Mumbai
روسٹ مسالہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، بڑی ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کو کانٹے میں پرو کر چولہے پر اتنی دیر سینکیں کہ ان کا چھلکا جل جائے۔ ان تمام سبزیوں کو ٹھنڈا کرکے چھیل کر پیس لیں۔ ثابت دھنیے کو توے پر ہلکا سا بھون کر کوٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ خوشبو آنے تک بھونیں اور اس میں چکن ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور پھینٹا ہوا دہی ڈال دیں۔ ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہوجائے تو بلینڈ کیا ہوا مسالہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے۔ ہری مرچ، باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر چپاتیوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔