Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: سویوں کا زردہ

Updated: March 29, 2026, 10:49 AM IST | Mumbai

سویوں کا زردہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Seviyon Ka Zarda. Photo: INN
سویوں کا زردہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سویاں باریک آدھا پاؤ، سبز الائچی ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، کیوڑہ چند قطرے، گھی ایک بڑا چمچہ، زعفران چوتھائی تولہ، بادام حسب ِ ضرورت، کشمش چند دانے، چینی اور پستے حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: پہلے چینی میں ایک پاؤ پانی ڈال کر اس کا قوام تیار کرلیں۔ پھر گھی میں الائچی ڈال کر اسے کڑکڑائیں اور کشمش کے دانے بھی ڈال لیں پھر سویاں ڈال دیں۔ جب سویاں سرخ ہوجائیں تو اس میں چینی کا تیار شدہ قوام شامل کرلیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ جب سویاں گل جائیں تو کیوڑہ میں زعفران ڈال کر پیس لیں اور ساتھ الائچی بھی پیس کر ڈال دیں۔ یہ سب کچھ سویوں پر ڈال کر دم پر لگا دیں اور بادام کی گری اور پستہ کو باریک باریک کاٹ لیں۔ اس کے بعد سویاں چولہے سے اتار لیں اور ڈش میں نکال کر اوپر بادام اور پستے سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK