سرکہ گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai
سرکہ گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت (بغیر ہڈی کا) ایک کلو، سرکہ آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ۲؍ عدد، میدہ آدھی پیالی، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، لونگ ۴؍ سے ۶؍ عدد، جائفل پسا ہوا حسب ِ منشاء، چینی ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو کر کچھ دیر فریزر میں رکھیں تاکہ کاٹنے میں آسانی ہو، پھر اس کی حسب ِ پسند بوٹیاں کاٹ لیں۔ میدے میں نمک اور کالی مرچ ملا لیں اور گوشت کی بوٹیوں کو اس میں لتھیڑ کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں اور اس میں بوٹیوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں فرائی کیا ہوا گوشت شامل کر دیں۔ ہلکا سا ملا کر اس میں سرکہ، نمک، لونگ، چینی اور حسب ِ ضرورت پانی ڈال دیں۔ ڈھانک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے اور گریوی گاڑھی ہوجائے تو جائفل چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے بعد چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔