اسپیشل پائے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 09, 2024, 10:10 AM IST | Mumbai
اسپیشل پائے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکاراجزاء: ۴؍ عددبکرے کے پائے، ۲؍ عددپیاز (کھڑا )، ۶؍ جوئے لہسن، حسب ذائقہ نمک، کٹا ہوا ادرک، ایک چمچہ گرم مسالہ، حسب ضرورت پانی، ایک کپ آٹا۔
بنانے کا طریقہ: پائے کو اچھی طرح صاف کرکے آٹے کے ساتھ رگڑ کر دھولیں۔ ایک پریشر کوکر میں پیاز، لہسن، نمک، مرچ، ہلدی اور پائے ڈال دیں۔ ۶-۵؍ کپ پانی ڈال کر پریشر دیں۔ پانی خشک ہونے پر ہلکی آنچ پر بھونیں (تیل یا گھی ڈالنے کی ضرورت نہیں)۔ اس کا اپنا تیل اوپر آجائے تو مزید ۴؍ کپ پانی ڈال دیں۔ دھنیا اور ادرک بھی شامل کر دیں اور دس منٹ کیلئے دوبارہ پکائیں۔ جب اس کی گریوی تیار ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں اوراس کے اوپر گرم مسالہ چھڑک کر نوش کریں۔