اسٹفڈ چکن سیخ رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 27, 2025, 9:43 PM IST | Mumbai
اسٹفڈ چکن سیخ رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) آدھی گڈی، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۲؍ عدد، چٹنی (ہری یا املی کی) آدھا کپ، میدے کے تیار پراٹھے ۴؍ عدد، دہی ۲؍ بڑے چمچے، مایونیز ۲؍ بڑے چمچے، تیل تلنے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: قیمے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، گرم مسالہ، کالی مرچ، نمک، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس آمیزے کے سیخ کباب بنا کر گرل پر یا توے پر گولڈن براؤن ہونے تک پکا لیں۔ پراٹھوں پر تھوڑا سا دہی اور مایونیز لگائیں اور پھر چکن سیخ کباب رکھ کر رول کرلیں۔ رول کو ہلکا سا سینک لیں اور ہری یا املی کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔