سوجی کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 02, 2024, 9:40 AM IST | Mumbai
سوجی کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آدھا سیر سوجی، حسب ِ ذائقہ چینی، ایک چھٹانک بادام کی گری، ۱۲؍ عدد سبز الائچی، حسب ِ ضرورت چاندی کے ورق۔
بنانے کا طریقہ: چینی کو ایک سیر پانی میں ڈال کر پکائیں اور صاف کر لیں۔ اب اسی قوام میں سوجی ڈال دیں اور چمچہ چلاتے جائیں تاکہ دیگچی کے پیندے میں نہ لگے۔ جب سوجی خوب گاڑھی ہو جائے تو اس میں گھی ڈالتے جائیں اور بھونتے جائیں، یہاں تک کہ سوجی بھن کر گھی چھوڑ دے، آنچ دھیمی کرلیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔ جب بھن کر اس میں سے خوشبو آنے لگے تو اس میں بادام اور الائچی ڈال کر اتار لیں اور پیش کرتے وقت چاندی کے ورق لگا دیں۔