• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ٹماٹر کا سوپ

Updated: November 20, 2025, 9:00 PM IST | Mumbai

ٹماٹر کا سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tamatar Ka Soup. Photo: INN
ٹماٹر کا سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ٹماٹر ایک کلو، پیاز ایک کپ، لیموں کا عرق ۴؍ بڑے چمچے، پانی ۲؍ لیٹر، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، آلو ۲؍ عدد، لہسن ۳؍ جوئے، نمک حسب ِ ذائقہ، دھنیا ۳؍ بڑے چمچے، تیل ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: برتن میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اب اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کرکے پکائیں، تھوڑا پکانے کے بعد اس میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کرکے ایک منٹ کیلئے فرائی کریں۔ گاڑھا کرنے کیلئے اس میں آٹے کی جگہ آلو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے غذائیت اور ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ آلو کاٹ لیں، انہیں نمک، پسی ہوئی لال مرچ اور پانی کے ساتھ برتن میں شامل کریں، پھر تھوڑا سا نمک شامل کریں کیونکہ ٹماٹر اور لیموں کی کھٹاس کی وجہ سے نمک کا پتہ نہیں چلتا۔ سوپ اُبال لیں پھر ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۴۵؍ منٹ پکائیں۔ اسکے بعد سوپ کو چھلنی سے چھان لیں اور دوبارہ پکائیں۔ اس دوران سوپ پر جھاگ آئیں تو ہٹا دیں اور لیموں کا عرق شامل کریں۔ جب اچھی طرح پک جائے تو ڈش میں دھنیے سے گارنش کرکے گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK