ٹوٹی فروٹی آئسکریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 15, 2026, 8:37 PM IST | Mumbai
ٹوٹی فروٹی آئسکریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، چینی ۱۲۵؍ گرام، گاجر کا مربہ ۵۰؍ گرام، کشمش ۵۰؍ گرام، پستہ ۱۰؍ عدد (باریک کاٹ لیں)، آئسکریم پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، کریم ۴؍ بڑے چمچے، انڈے ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: گاجر کا مربہ چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ انڈوں کی زردیاں ایک کپ میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ دودھ کو گرم کرکے آئسکریم پاؤڈر اور انڈے کی زردیاں ڈال کر ۲؍ منٹ پھینٹیں اور ٹھنڈا کرلیں۔ اب انڈے کی سفیدی اتنی پھینٹیں کہ جھاگ ہوجائیں۔ اب دودھ میں کشمش، پستہ، گاجر کا مربہ، چینی، انڈے کی سفیدیاں اور کریم ملا کر پھینٹیں اور سانچے میں ڈال کر جمالیں۔ آئس کریم بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جب آپ اس کو سانچے میں ڈال کر فریزر میں رکھیں تو ہر پندرہ منٹ کے بعد نکالیں اور اچھی طرح پھینٹیں اس طرح آئسکریم سخت نہیں ہونے پائے گی۔ نرم ہی رہے گی اور اس کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔