ویجی ٹیبل چکن مکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 13, 2026, 9:22 AM IST | Mumbai
ویجی ٹیبل چکن مکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بون لیس چکن آدھا کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کٹے ہوئے)، بند گوبھی ایک پاؤ باریک کٹی ہوئی، گاجر ۴؍ عدد، شملہ مرچ ایک پاؤ اور ہری مرچ ۳؍ عدد، (سبھی سبزیاں باریک کٹی اور ہلکی اُبلی ہوئی)، ہری پیاز ۲؍ عدد، لہسن ۲؍ جوئے (باریک کٹے ہوئے)، کارن فلور ۶؍ بڑے چمچے، چلی سوس ۴؍ بڑے چمچے، سویا ساس ۴؍ بڑے چمچے، چینی ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن میں چلی سوس، سویا ساس، کارن فلور، سفید مرچ اور نمک ملا کر ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کرلیں۔ خیال رہے کہ لہسن سفید رہے سرخ نہ ہو۔ اب اس میں چکن ڈال کر اُس وقت تک فرائی کریں کہ چکن اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔ اب چکن میں شملہ مرچ، گاجر اور ہری مرچ ڈال کر کچھ دیر فرائی کرکے اُتار لیں۔ اب ایک دوسرے فرائنگ پین میں باقی بچا ہوا کارن فلور، چلی سوس، سویا سوس، کالی مرچ اور چینی، حسب ِ ضرورت پانی میں مکس کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اب یہ آمیزہ چکن میں ڈال کر ساتھ ہری پیاز اور بند گوبھی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں۔ چکن ویجی ٹیبل مکس تیار ہے، اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔