Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: وہائٹ چکن کڑاہی

Updated: May 29, 2025, 9:26 PM IST | Mumbai

وہائٹ چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

White Chicken Kadai. Photo: INN
وہائٹ چکن کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک کلو (چھوٹے پیس)، پیاز ۴؍ عدد (باریک کاٹ لیں)، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ادرک ۵۰؍ گرام لمبائی میں کاٹ لیں، ہری مرچ باریک کتری ہوئی ۶؍ سے ۸؍ عدد، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ (بھون کر پیس لیں)، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کترا ہوا تھوڑا سا، فریش کریم ایک کپ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کوکنگ آئل ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ۵؍ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب پیاز، لہسن، کالی مرچ اور زیرہ شامل کرکے مزید ۱۵؍ منٹ پکانے کے بعد ہری مرچ ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔ جب چکن تیل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر ۲؍ منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر ۲؍ منٹ کیلئے دَم پر رکھ کر اُتار لیں۔ اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔ خیال رہے اس ڈش میں پانی بالکل استعمال نہیں کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK