وہائٹ ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2024, 9:57 PM IST | Mumbai
وہائٹ ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی) آدھا کلو، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی ایک کپ، کریم آدھا کپ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں چکن شامل کرکے اتنا بھونیں کہ اس کی رنگت تبدیل ہوجائے۔ اب اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کرکے مزید بھونیں۔ اب دہی شامل کرکے آٹھ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ پھر کریم شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے سجا دیں۔ جھٹ پٹ وہائٹ ہانڈی تیار ہے۔ تندوری روٹی کے ساتھ مزے لیں۔