Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: زردہ

Updated: July 25, 2024, 9:45 PM IST | Mumbai

زردہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Zarda . Photo: INN
زردہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ۲؍ بڑے چمچے، چاول (باسمتی) ۳؍ کپ، گھی ۴؍ بڑے چمچے، دارچینی ایک ٹکڑا (۲۵؍ ملی میٹر یا ایک انچ) لونگ ۲؍ عدد، الائچی ۷؍ عدد، کھانے کا رنگ (زرد) چند قطرے، چینی ۹؍ کپ، بادام، پستہ اور زعفران حسب ِ ضرورت۔ 
بنانے کا طریقہ: ایک چھوٹے فرائنگ پین میں زعفران کی تاریں ۱۰؍ سیکنڈ تک بھونیں۔ پھر اس میں دودھ شامل کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ اب چاول صاف کرکے دھوئیں، پھر انہیں پانچ سے دس منٹ کے لئے بھگو دیں۔ بعد میں پانی پسا کر ایک جانب رکھ دیں۔ اب ۲؍کپ پانی ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ ایک پریشر کوٗکر میں گھی گرم کریں اور اس میں الائچی، لونگ، دار چینی اور چاول شامل کریں۔ انہیں دس منٹ تک بھونیں، پھر زعفران والا آمیزہ، فوڈ کلر، چینی اور گرم پانی شامل کردیں۔ دو سیٹیوں تک پریشر کوٗکر میں پکائیں۔ ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کریں۔ کانٹے کی مدد سے چاولوں کا ہر ایک دانہ علاحدہ علاحدہ کریں۔ پھر اسے میوہ جات سے سجا کر گرما گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK