Inquilab Logo

ٹی وی ایس جُوپیٹر اب بی ایس ۶؍ انجن سے لیس کردیا گیا

Updated: July 25, 2020, 3:16 AM IST | Ankit Dubey | Mumbai

ٹی وی ایس موٹر کا جوپیٹراسکوٹر ۱۱۰؍ سی سی سیگمنٹ میں ہونڈا ایکٹیوا کے بعد دوسرا سب سے مضبوط اور پرکشش اسکوٹر تسلیم کیا جاتا ہے۔  ٹی وی ایس نےجوپیٹر کو بی ایس ۶؍  اسٹینڈرڈ والے انجن سے اَپ ڈیٹ کردیا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹی وی ایس موٹر کا جوپیٹراسکوٹر ۱۱۰؍ سی سی سیگمنٹ میں ہونڈا ایکٹیوا کے بعد دوسرا سب سے مضبوط اور پرکشش اسکوٹر تسلیم کیا جاتا ہے۔  ٹی وی ایس نےجوپیٹر کو بی ایس ۶؍  اسٹینڈرڈ والے انجن سے اَپ ڈیٹ کردیا ہے۔ ہم نے اسے آزمائشی طور پر چلایا اور اس کی سواری ہمیں  کیسی لگی اور اس میں  کون سی تبدیلیاں کی گئی ہیں  وہ ہم اس جائزہ میں پیش کررہے ہیں ۔ 
نئی تبدیلیاں  کون سی ہیں 
 اس نئے اسکوٹر میں  پہلی تبدیلی یہ ہے کہ کمپنی نے اس ماڈل میں نئے رنگ کے متبادل کا اضافہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اسکے کلاسک ویریئنٹ میں ٹِنٹیڈ وِنڈاسکرین دیا گیا ہے۔ اس میں  اسٹینڈرڈ ایل ای ڈی ہیڈلیمپ دیا گیا ہے۔ فرنٹ میں  ۲؍ لیٹر پاکٹ کیساتھ موبائل فون چارج کرنے کیلئے ایک یو ایس بی چارجر بھی دیا گیا ہے۔ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں بی ایس ۶؍ ماڈل میں سیٹ کے نیچے سامان رکھنے کیلئے جگہ بھی زیادہ دی گئی ہے ۔ جبکہ ایندھن ٹنکی کی استعداد بڑھاکر ۶؍لیٹر کردی گئی ہے۔ 
پاور اسپیسفکیشن
 بی ایس ۶؍ اسٹینڈرڈ سے لیس نیا انجن پہلے کے مقابلے کم آواز کرتا ہے۔ اس میں ایکو ترسٹ فیول انجکشن (ایف آئی ) ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہےجس کے باعث یہ ۱۵؍فیصد زیادہ مائلیج دیتا ہے۔ پاور آؤٹ پٹ میں  کوئی تبدیلی نہیں  کی گئی ہے لیکن اس کا تھروٹل رسپانس پہلے سے تیز کردیا گیا ہے۔ ۱۰۹ء۷؍سی سی کا انجن ۷ء۹۹؍ پی ایس کی پاور ۸ء۴؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ 
اسکوٹر چلانے کے دوران کا تجربہ
 ٹی وی ایس جوپیٹر پرلطف رائیڈنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ ایرگونامکس پہلےسے زیادہ آرام د ہے۔ ہینڈلنگ پہلے جیسی ہی ہے۔ دونوں  جانب ۱۲؍ انچ کے پہیہ ہیں جو تیزطراز اور چست رائیڈنگ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں ۔ اسے چلاتے ہوئے ہمیں  بہت مزہ آیا۔
کلاسک ویریئنٹ میں  خاص فیچر کا اضافہ
 ٹی وی ایس جوپیٹر ۳؍ ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔ جن میں اسٹینڈرڈ، زیڈ ایکس اور کلاسک شامل ہیں ۔ اسٹینڈرڈ ویریئنٹ میں یوایس بی چارجر نہیں دیا گیا ہے لیکن اسے ایکسیسریز کے طور پر نصب کرواسکتے ہیں ۔ تینوں  ویریئنٹ میں کلاسک سب سے اعلیٰ ہے، جس میں  کئی فیچرس شامل ہیں ۔ اس میں  آپ کو رِبڈ سیٹیں اور پیچھے بیٹھنے والے مسافر کیلئے ایک بیک ریسٹ بھی دیا گیا ہے۔ پہلے اس اسکوٹر میں  ڈِسک بریک تھے جو بی ایس ۶؍ میں ہٹادئیے گئے ہیں اور اس کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔
ہمارا فیصلہ
 ٹی وی ایس جوپیٹر کے بنیادی ویریئنٹ کی قیمت ۶۳؍ہزار ۱۰۲؍ روپے ، ٹی وی ایس جوپیٹر زیڈ ایکس کی قیمت ۶۵؍ہزار ۱۰۲؍ روپے اور کلاسک ویریئنٹ کی قیمت ۶۹؍ہزار ۶۰۲؍  روپے (ایکس شوروم ) ہے ۔ یہ اسکوٹر ہونڈا ایکٹیوا کو ٹکر دے گا۔ فروخت کے معاملے میں  ایکٹیوا اس سے آگے ہے ۔ حالانکہ جوپیٹر میں آپ کو ایکٹیوا کے مقابلے زیادہ فیچرس ملتے ہیں  ، جیسے کہ یو ایس بی ساکیٹ، سیٹ کے نیچے کشادہ اسٹوریج کی جگہ، بڑے پہیے اور ایک لمبا وہیل بیس دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی وی ایس جوپیٹر آپ کو ایک بہتر رائیڈ کوالیٹی کے ساتھ کلاسک فیچرس اور جدید لُک بھی دیتا ہے ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK