• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوپی ایس سی مینس امتحانات کی تاریخیں قریب آرہی ہیں،۹؍ پرچوں پر ایک نظر ...

Updated: August 31, 2023, 10:52 AM IST | Mumbai

یو پی ایس سی، سی ایس ای امتحان ۲۰۲۳ء ۱۵؍ سے ۲۴؍ ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان دو شفٹوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلی شفٹ صبح۹؍ بجے سے دوپہر۱۲؍ بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر۲؍ بجے سے۵؍بجے سے شام۵؍ بجے تک ہوگی۔

UPSC Mains Exams
یوپی ایس سی مینس امتحانات

یو پی ایس سی، سی ایس ای امتحان ۲۰۲۳ء ۱۵؍ سے ۲۴؍ ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان دو شفٹوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلی شفٹ صبح۹؍ بجے سے دوپہر۱۲؍ بجے تک  اور دوسری شفٹ دوپہر۲؍ بجے سے۵؍بجے سے شام۵؍ بجے تک ہوگی۔یو پی ایس سی، سی ایس ای مینس کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔مینس کا امتحان سول سروسیز کے امتحان میں منعقد ہونے والے تین مرحلوں کے امتحان میں دوسرے نمبر کا امتحان ہے۔ اس امتحان میں ۹؍ پیپر ہوتے ہیںجن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
۱)پیپر اے، کمپلسری انڈین لینگویج : یہ پرچہ ۳؍گھنٹے ہوتا ہے۔ اس میں کل۳۰۰؍ نمبر کے سوالات ہوتے ہیں۔ یہ وضاحتی پیپر کوالیفائنگ نوعیت کا ہوتا ہے۔
۲)پیپر بی ، انگلش :یہ پرچہ بھی۳؍گھنٹے کا اور۳۰۰؍ نمبروں کا ہی ہوتا ہے۔ یہ وضاحتی مقالہ بھی کوالیفائنگ نوعیت کا ہوتا ہے۔
۳)  پیپروَن(I) مضمون:  یہ ۲۵۰؍نمبروں کا ہے۔ اس پیپر کے نمبر میرٹ لسٹ میں آتے ہیں۔ اس کیلئے بھی۳؍گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔
۴) پیپر جنرل اسٹڈیز وَن:۲۵۰؍نمبروں کا ہوتا ہے۔ اس پیپر میں دیا گیا وقت۳؍گھنٹے کا ہوتا ہے۔ اس وضاحتی پیپر کے نمبر میرٹ میں آتے ہیں۔
۵) جنرل اسٹڈیز( II):۲۵۰؍نمبروں کا،۳؍ گھنٹے کا ہوتا ہے۔ امتحان کے نمبر میرٹ میں شمار ہوتے ہیں۔ 
۶)جنرل اسٹڈیز پیپر( III):  یہ بھی ۲۵۰؍نمبروں کا ہوتا ہے اور اس کیلئے بھی ۳؍گھنٹے ہوتے ہیں۔ وضاحتی پرچے کے نمبر میرٹ میں شمار ہوتے ہیں۔
۷) جنرل اسٹڈیز پیپر  IV :  یہ ۲۵۰؍ نمبروں پر مشتمل ہوتا اور اس کیلئے ۳؍ گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔
۸)آپشنل پیپر(I): یہ بھی تین گھنٹےکا ہوتا ہے۔ اس کے نمبر بھی میرٹ میں شمار ہوتے ہیں۔یہ پرچہ وضاحتی اورتفصیلی قسم کا ہوتا ہے۔
۹)آپشنل  پیپر(II):یہ ۲۵۰؍ نمبروں کا وضاحتی قسم کا ہوتا ہے۔ اس کے بھی ۲۵۰؍ نمبر ہوتے ہیںجبکہ وقت ۳؍ گھنٹے کا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ یوپی ایس سی مین امتحانات ۱۵؍ ،۱۶؍ ، ۱۷؍،۲۳؍ اور۲۴؍ ستمبر کو منعقد کئے جائیں گے۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK