Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویڈیو کالنگ ایپ گوگل میٹ مفت دستیاب کرائی گئی

Updated: May 14, 2020, 12:21 PM IST | Agency

گوگل کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا وہ اس کی ویڈیوکالنگ ایپ گوگل میٹ تمام صارفین کو مفت فراہم کرے گی۔اس وعدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے مفت دستیاب کرادیا گیا ہے اور اب تمام صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکتے ہیں

Google Meet - PIC : INN
گوگل میٹ ۔ تصویر : آئی این این

گوگل کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا وہ اس کی ویڈیوکالنگ ایپ گوگل میٹ   تمام صارفین کو مفت فراہم کرے گی۔اس وعدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے  مفت دستیاب کرادیا گیا ہے اور  اب تمام صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔۲۹؍ اپریل کو کمپنی نے ایک بلاگ میں اعلان کیا تھا کہ مئی سے گوگل میٹ کو وہ تمام افراد مفت استعمال کرسکیں گے جن کا جی میل اکاؤنٹ ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران زوم کے صارفین کی تعداد چند ماہ کے دورران ایک کروڑ سے بڑھ کر۲۰؍ کروڑ تک پہنچ گئی اور اس کو دیکھ کر گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس کا پریمیم ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ وئیر گوگل میٹ اب ہر ایک کیلئے  مفت ہوگا۔اس سے قبل یہ سافٹ وئیر جی سیوٹ بزنس سروس پیکج کا حصہ تھا جس کیلئے  فی کس ماہانہ۶؍ڈالر ادا کرنے ہوتے ہیں۔مگر اب گوگل میٹ میں سو افراد کی ویڈیو میٹنگ اس کی ویب سائٹ، آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر ممکن ہوگئی ہے۔گوگل کیلنڈر سے بھھی ویڈیو میٹنگ کا آغاز یا اس میں شمولیت ممکن ہوگی، رئیل ٹائم کیپشن اور زوم جیسا ایکسپنڈڈ ٹائل ویو لے آئوٹ استعمال کیا جاسکے گا۔گوگل کے مطابق مفت اکائونٹ میٹنگ کا دورانیہ۶۰؍ منٹ فی فرد ہوگا مگر اس اصول کا اطلاق۳۰؍ ستمبر کے بعد ہوگا۔

google Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK