الفابیٹ انک کے کو فاؤنڈر لیری پیج نے دولت کے میدان میں ایک نیا سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔ فوربس کے مطابق ایک ہی دن میں ان کی مجموعی دولت میں تقریباً ۹ء۱۴؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
EPAPER
Updated: May 01, 2026, 9:03 PM IST | New York
الفابیٹ انک کے کو فاؤنڈر لیری پیج نے دولت کے میدان میں ایک نیا سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔ فوربس کے مطابق ایک ہی دن میں ان کی مجموعی دولت میں تقریباً ۹ء۱۴؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
گوگل کی اصل کمپنی اور امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی الفابیٹ انک کے معاون بانی لیری پیج نے دولت کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کمپنی کے شیئرز میں تیزی سے اضافے کے بعد ان کی مجموعی دولت پہلی بار ۳۰۰؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ فوربس کے مطابق ایک ہی دن میں ان کی نیٹ ورتھ میں تقریباً۹ء۱۴؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد وہ تقریباً۹ء۳۰۰؍ ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ ان سے آگے صرف ایلون مسک ہیں۔
لیری پیج کی دولت ۳۰۰؍ ارب ڈالر سے اوپر
صرف پیج کی دولت میں ہی بڑا اضافہ نہیں ہوا، بلکہ ان کے گوگل کے شریک بانی سرگے برن کی دولت میں بھی۷ء۱۳؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت ۲۷۷؍ ارب ڈالر ہو گئی۔ اب وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔ اس دوران جیف بیزوس اس فہرست میں نیچے آ گئے، کیونکہ ان کی نیٹ ورتھ میں ۵ء۳؍ ارب ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہو کر ۲۶۷؍ ارب ڈالر رہ گئی۔
یہ بھی پڑھئے:انفینٹینو نے امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی
پیج کی نیٹ ورتھ حالیہ دنوں میں زیادہ مستحکم نہیں رہی۔۲۰۲۵ ءکے آخر میں، نومبر کے آس پاس ان کی دولت تقریباً ۲۵۵؍ ارب ڈالر تھی، جب ایک مضبوط تیزی کے باعث وہ کچھ وقت کے لیے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بھی بن گئے تھے۔ یہ رفتار۲۰۲۶ء کے آغاز تک جاری رہی اور جنوری تک ان کی دولت۲۶۳؍ ارب ڈالر سے ۲۸۱؍ ارب ڈالر کے درمیان پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھئے:۷۰۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی پربھاس کی ’’فوجی‘‘ کا سیکوئل نہیں آئے گا
اپریل ۲۰۲۶ء کے آغاز تک ان کی نیٹ ورتھ کم ہو کر تقریباً ۲۳۷؍ ارب ڈالر رہ گئی تھی، جس کی بڑی وجہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ٹیک شیئرز پر دباؤ تھا۔ اس کے ساتھ الفابیٹ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنیوں میں سے ایک بن گئی ہے، جو این ویڈیا کے بالکل پیچھے ہے؛ این ویڈیا کی موجودہ ویلیوایشن تقریباً ۹ء۴؍ٹریلین ڈالر ہے۔ این ویڈیا نے اس ہفتے کے آغاز میں کچھ وقت کے لیے۳ء۵؍ ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح بھی چھو لی تھی، جس کے بعد اس کے شیئرز میں کمی آئی۔
یہ بھی پڑھئے:فیڈرر، ندال اور سنر کی کامیابی کی برابری کر کے زیوریو سیمی فائنل میں
ٹم کک اب ایپل میں ایک بڑی تبدیلی کے ساتھ بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) اپنے عہدے سے ہٹ کر ایگزیکٹیو چیئرمین کا کردار سنبھالنے والے ہیں۔ تقریباً ۱۵؍ سال تک کمپنی کی قیادت کرنے والے کک کی جگہ موجودہ ہارڈویئر انجینئرنگ کے سینئر نائب صدر جان ٹرنس لیں گے۔ کک کی قیادت میں کمپنی کی ویلیوایشن تقریباً ۳۵۰؍ ارب ڈالر سے بڑھ کر۴؍ ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔