Inquilab Logo

وِیژن ای کیو ایکس ایکس جو ایک بار چارج ہونے پر ۷۵۰؍کلومیٹر دوڑسکے گی

Updated: October 17, 2020, 3:32 AM IST | Mumbai

 الیکٹرک کاروں  کے مارکیٹ میں  مسابقت آرائی تیز ہوتی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں مختلف آٹو موبائل کمپنیاں  اب روایتی ایندھن کے ساتھ ساتھ برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں  بنانےکے تئیں سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 الیکٹرک کاروں  کے مارکیٹ میں  مسابقت آرائی تیز ہوتی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں مختلف آٹو موبائل کمپنیاں  اب روایتی ایندھن کے ساتھ ساتھ برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں  بنانےکے تئیں سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں ۔ اسی سمت مرسڈیز بینز نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی نئی کانسپٹ کار ’ویژن ای کیو ایکس ایکس‘کی جھلکیاں جاری کی ہیں ۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ الیکٹرک کار اب تک کی سب سے تیزرفتار اور سب سے زیادہ مائیلیج دینے والی کار ہوگی ۔ تاہم یہ واضح نہیں  کیا ہے اس کا پروٹو ٹائپ ماڈل کب تک پیش کیا جائےگا۔الیکٹرک کار مارکیٹ کی بات کی جائے تو اس وقت امریکی کمپنی ٹیسلا اس معاملے میں اپنی برتری قائم کرچکی ہے لیکن ہیونڈائی،بی ایم ڈبلیو ، شیورلیٹ،رینونسان بھی اس بازار میں اپنی دھاک جمانے کیلئے کوشاں  ہیں ۔ اب مرسڈیز بینز نے بھی اس بازار میں ایک نئی پہل کے ذریعہ اس مقابلے کودلچسپ بنادیا ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق جرمنی کی ملٹی نیشنل آٹوموبائل کمپنی مرسڈیز بینز نے اپنی نئی کانسپٹ  الیکٹرک کار ’ویژن ای کیو ایکس ایکس‘کا اعلان کیا ہے۔ جرمن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی یہ الیکٹرک کار ایک بار مکمل چارج ہونے پر تقریباً ۷۵۰؍ کلومیٹر کافاصلہ طے کرے گی۔ یعنی یہ برقی توانائی سے چلنے والی کار ، مائلیج کے معاملے میں روایتی ایندھن (ڈیزل ،پیٹرول) سے چلنے والی کاروں  کو بھی مات دے گی۔ ’الیکٹرک ڈاٹ کو‘ کی رپورٹ کے مطابق مرسڈیز بینز کے ریسرچ اور تحقیق کے شعبہ کے صدر مارکوز شیفر نے اس نئی الیکٹرک کانسپٹ کار کے متعلق بتایا کہ’’جدید الیکٹرک کار کیلئے ہم نے اپنے ماہر انجینئروں کی ایک ٹیم بنائی جس نےیہ غیرمعمولی کام انجام دیا ہے ۔ اس ٹیم نے سب سے زیادہ رینج اور افادیت والی الیکٹرک گاڑی تیاری کی ہے۔‘‘ مارکوز کے بقول ’’یہ ایک سنجیدہ پروجیکٹ تھا جس میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی پر کام کیا گیا، ہمارا مقصد اگلی نسل کی گاڑیوں کی پروڈکشن میں جدید تکنیک شامل کرنا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت ویژن ای کیو ایکس ایکس کانسپٹ کار بنائی گئی ہے۔اس تیزرفتار اوردم دار کار کی چند جھلکیاں  ہم نے ٹیزر کی شکل میں  جاری کی ہیں ۔سنگل چارج پر طویل فاصلہ کا سفر کرنے والی اس گاڑی میں بڑی بیٹری کی بجائے ٹیکنالوجی پر انحصارر کیا گیا ہے۔‘‘کمپنی نےیہ واضح نہیں  کیا کہ اس گاڑی کا پروٹوٹائپ ماڈل کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK