Inquilab Logo

ویوو نے اپنا اوسط قیمت فون ’ویوو وائے۷۷؍ای ‘متعارف کرایا

Updated: August 17, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

چین کی موبائل فون ساز کمپنی نے اپنی مقبول وائے سیریز کا مڈ رینج فائیو جی فون ’وائے۷۷؍ای‘ متعارف کرایا ہے۔

Vivo Y77E. Picture:INN
ویوو وائے۷۷؍ای ۔ تصویر:آئی این این

 چین کی موبائل فون ساز کمپنی نے اپنی مقبول وائے سیریز کا مڈ رینج فائیو جی فون ’وائے۷۷؍ای‘ متعارف کرایا ہے۔ کمپنی نے وائے سیریز کے اسی فون کو چین اور ملائیشیا پہلے ہی متعارف کرایا تھا مگر جو ماڈل دیگر ممالک میں پہلے پیش کیا گیا تھا وہ دنیا بھر میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔ لیکن اب کمپنی نے ’وائے۷۷؍ ای‘ کو فائیو جی سپورٹ، مختلف فیچرز اور اپ گریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کردیا، جسے مڈ رینج کا بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔ ’وائے۷۷؍ ای‘ میں کمپنی نے بیک پر ۲؍ کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا۱۳؍ میگا پکسل وائیڈ اینگل فیچرز کے ساتھ کا دیا گیا جبکہ دوسرا۲؍ میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔ موبائل کے فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے اس میں وہ تمام فیچرز دئیے گئے ہیں جو بڑے بجٹ کے فون میں شامل کیمروں میں ہوتے ہیں۔ فون کو۶ء۸؍ انچ کی اولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں ڈیمنسٹی۸۱۰؍ کی چپ جبکہ اینڈرائیڈ۱۲؍ کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے حامل موبائل میں۱۸؍ واٹ کا ٹائپ سی چارجر دیا گیا ہے اور اسے ۳؍ مختلف جی بی ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ ’وائے۷۷؍ای‘ کو۶،۸؍اور۱۲؍  جی بی ریم جبکہ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍  جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کے بیسک ماڈل کی ابتدائی قیمت۲۰؍ ہزار۹۹۰؍ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK