Inquilab Logo

ویوو کے ذیلی برانڈ ’ آئی کیو اواو‘کا سستا فائیو جی فون پیش

Updated: July 13, 2020, 9:55 AM IST | Agency

ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’IQOO Z1x‘ متعارف کرادیا ہے، یہ فائیو جی تکنیک اور ۱۲۰؍ہرٹز ریفرش ریٹ سے لیس ہے

Iq oo - PIC : INN
آئی کیو او او ۔ تصویر : آئی این این

ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’IQOO Z1x‘ متعارف کرادیا ہے، یہ فائیو جی تکنیک اور ۱۲۰؍ہرٹز ریفرش ریٹ سے لیس ہے۔ اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ  بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ  ہے اور ان فیچرز کے باوجود اس کی قیمت عام فائیو جی فون سے کم ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈریگون۷۶۵؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور ۶۴، ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ فون میں ایل پی ڈی ڈی آر۴؍ ایکس ٹائپ ریم دی گئی ہے جبکہ اسٹوریج یو ایف ایس۱ء۲؍ قسم کی ہے۔ فون میں۶ء۵۷؍ انچ ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولیوشن اور۲۰:۹؍ آسپیکٹ ریشو کے ساتھ ہے۔۵؍ہزار ایم اےا یچ  بیٹری سے لیس اس فون کو۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گیا ہےجبکہ۸۵؍ ایم ایم کولنگ پائپ اور ایک ہزار اسکوائر ایم ایم گرافٹ شیٹ بہتر کولنگ کیلئے  دی گئی ہے جبکہ ایک سافٹ وئیر کولنگ ٹربو بھی موجود ہے جو درجہ حرارت کو مزید کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کا اندرونی درجہ حرارت۱۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتا ہے۔فون کے بیک پر۳؍ کیمرے ہیں، جن میں۴۸؍ میگا پکسل مین کیمرا ای آئی ایس کے ساتھ،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔فون کے فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت لانچ ہوگا اور وہاں  اس  کے۶؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت۲۷؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK