Inquilab Logo

اوبس بوٹ ویب کیم: جس کےسامنےحرکت میں بھی رہیں تو یہ انتہائی واضح عکس بندی کرتا ہے

Updated: July 30, 2020, 11:39 AM IST | Agency

اوبس بوٹ نامی ایک ایسا انوکھا ویب کیمرا متعارف کرایا گیا ہے کی ویڈیوگرافی کی صلاحیت لاجواب ہے

webcam
ویب کیم

 آرٹی فیشیل انٹیلی جنس تکنیک اور نیورل نیٹ ورک کی بدولت یہ اس طرح اپنا کام کرتا ہے کہ اسکے سامنے بیٹھا شخص حرکت ہی کیوں نہ کرتارہے یہ بالکل درست انداز میں اس کی ویڈیو گرافی کرتا ہے۔  ایسے صاحبان جو ویب کیم سے استعمال کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہیں یکسو ہوکر کیمرے کے سامنے بیٹھنا پڑتا ہے یا پھر فون یا ٹیبلٹ کو اٹھائے پھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن فون اٹھا کر ہاتھوں کو آزاد نہیں رکھا جاسکتا۔ اس کا حل ایک چھوٹے موبائل ویب کیم کی صورت میں برآمد ہوا ہے جو آپ پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشیل انٹیلی جنس) کے تحت چلنے والے ویب کیم کو ’اوبس بوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نیورل نیٹ ورک کی بدولت اپنے دیکھنے والے شخص کو فریم میں رکھتے ہوئے فوکس کرتا ہے خواہ وہ تیزی سے ادھر ادھر حرکت ہی کیوں نہ کررہا ہو۔ موٹر کے ذریعے ٹریکنگ کے دوران بھی اس کا کیمرہ دھندلا نہیں پڑتا اور نہ ہی آپ فوکس یا فریم سے باہر ہوتے ہیں۔ یوں ویڈیو کال، یوٹیوب ویڈیو ریکارڈنگ یا کسی بھی عمل کے لئے  آپ کو ایک جگہ ساکت ہوکر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ویڈیو کال، ویڈیو ریکارڈنگ اور کانفرنسنگ کے دوران ویڈیو کا معیار انتہائی بلند رہتا ہے۔ تیزرفتار ویڈیو ٹرانسفر کیلئے کیمرہ یوایس بی ٹائپ سی استعمال کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمرہ دو طرح سے حرکت کرتا ہے یعنی اوپر اور نیچے۴۵؍ درجے تک حرکت کرتا ہے جبکہ وائیڈ اینگل لحاظ سے۱۵۰؍ڈگری تک گھوم سکتا ہے۔ اس کا مائک اطراف کے شور کو ختم کرتے ہوئے  صرف آپ کی بات آگے بڑھاتا ہے جس کے لئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا گیا ہے۔ہلکے پھلکے اوبس بوٹ کو ٹرائی پوڈ، لیپ ٹاپ کے کنارے اور کسی بھی جگہ پر رکھا جاسکتا ہے۔ اسے ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پھر جو اساتذہ آن لائن پڑھاتے ہوئے کمرہ جماعت میں گھوم پھر کر پڑھاتے ہیں ان کےلئے یہ کیمرہ ایک بہترین تحفہ ہے۔ اوبس بوٹ کا کل وزن صرف۱۱۵؍گرام ہے جو یو ایس بی سے چارج ہوسکتا ہے۔ اس کا نچلے حصے میں مقناطیس کی پرت لگی ہے جو اسے کسی بھی مقام پر چپک سکتا ہے۔اس ویب کیم کو ریمو ٹیک نامی کمپنی نے بنایا ہے ، اس کی قیمت ۱۱۹؍ ڈالر(۸؍ہزار ۹۰۰؍روپے کم وبیش) ہے جبکہ اس کے بڑے ورژن کی قیمت ۵۶۹؍ڈالر(۴۲؍ہزار روپے کم و بیش) ہے

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK