Inquilab Logo

فائر سیفٹی میں کون کون سے کورس ہیں اور کون سا کورس زیادہ فائدہ مند ہے؟

Updated: February 02, 2023, 1:30 PM IST | MUMBAI

کورس اور کریئر کا انتخاب ایسے نہ ہی کریں تو بہتر ہے،کیوں کہ یہ مناسب نہیں کہ آپ کسی اور کے کہنے پر بلا سوچے سمجھے اور اپنی صلاحیت و دلچسپی کو نظر انداز کئے کچھ بھی کرلیں ۔

Photo: INN

میں بارہویں کامیاب ہوں اور ملازمت کی تلاش میں ہوں، مجھے ایک دوست نے فائر سیفٹی کے بارے میں بتایا ہے،اس میں کون کون سے کورس ہیں اور کون سا کورس زیادہ فائدہ مند ہے؟
lصدیق محمد،ممبئی
جواب : کورس اور کریئر کا انتخاب ایسے نہ ہی کریں تو بہتر ہے،کیوں کہ یہ  مناسب نہیں کہ آپ کسی اور کے کہنے پر بلا سوچے سمجھے اور اپنی صلاحیت و دلچسپی کو نظر انداز کئے کچھ بھی کرلیں ۔ چونکہ آپ بارہویں کامیاب ہیں، کوشش کریں کہ سب سےپہلے آپ سکون سے اپنا خود کا جائزہ لیں ۔ اپنی صلاحیت ، انفرادیت ، پسند ، ناپسند ، مزاج و شخصیت ، دلچسپی اور فطری صلاحیت ،اکیڈمک صلاحیت  اپنی کمیاں اور کمزوریاں، گھریلو حالات ، فزیکل فٹنس ، آگے کے منصوبے اور عزائم ، سماج کے نئے ٹرینڈز اور بدلتے رجحانات پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ صرف کورس کر لینے سے یا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔  آپ اپنی مہارت کے شعبے کا پتہ لگائیں ۔ یہی سب سے اہم کام ہے ، اگر ابھی آپ مکمل طور سے فارغ ہیں کوئی زیادہ مصروفیت نہیں ہے تو اس پر کام کریں یہ پتہ کریں کہ آپ کو ن کون سے کام کر سکتے ہیں ۔ کن کاموں میں آپ کو دلچسپی رہتی ہے اور کون سے کام آپ کیلئے بہت ہی آسان ہیں ۔ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے ، کچھ اہم ویب سائٹ پر ،کچھ خاص اداروں کی معلومات کے ذریعے ،کچھ پروفیشنلس سے بات چیت و ملاقات کرکے ، کچھ عملی پروجیکٹس پر کام کر کے آپ بہت سی اہم معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں اس کے بعد ان معلومات  کا تجزیہ کریں اور اپنے لئے  بہتر کریئر اور متبادل کا انتخاب کریں۔ 
 فائر سیفٹی کا شعبہ دیگر شعبوں کی طرح کی ایک اہم شعبہ ہے اس میں ہر طرح کی سیفٹی اس کے طریقے پر تربیت دی جاتی ہے ۔ اس شعبے میں اہم سرٹیفیکیٹ نیبوش سرٹیفکیٹ ہوتا ہے ۔ جو ایک بین الاقوامی سطح کا سرٹیفکیٹ ہے( آئی اے ٹی اے کی طرح ) اس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے  ایک اہم انٹرنیشنل لیول کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، اس کی معلومات لیں ۔ تمام ادارے اس نوعیت جو اس شعبے میں ٹریننگ دیتے ہیں وہ نجی ادارے ہیں ۔گوگل سرچ انجن پر ’فائر سیفٹی کورس‘ ٹائپ کرنے پر کئی  ویب سائٹس کے پتے مل جائیں گے، ان ویب سائٹس پر وزٹ کرلیں۔
نرسنگ اِن جرمنی کے بارے میں مکمل طور پر رہنمائی فرمائیں۔۲۰۲۳ء میں اس کا پریپیٹری کورس کب اور کہاں پر رہے گا؟ فیس کے بارے میں بھی رہنمائی فرمائیں۔
lعدنان شیخ،جلگاؤں
جواب :  بیرون ملک کسی بھی ملک میں پڑھائی کے لئے  سب سے پہلے اس ملک کی مختلف یونیورسٹیز کی معلومات لینی ضروری ہے۔  اس کے بعد ان یونیورسٹیز کا گلوبل رینک ، اس ملک کے لیول پر قومی سطح کا رینک ، یونیورسٹی کا گورنمنٹ سطح سے اجازت اور منظوری ، کورسیز کے لئے میڈیم آف انسٹرکشن ،   پریکٹیکل ٹریننگ کا نظم ، رہائش کا خرچ اور انتظام ، حلال کھانے کا نظم  ساتھ ہی اس ملک کے لئے اس کورس میں داخلے کی شرائط  کی معلومات ۔ جرمنی میں عمومی طور سے تمام کورسیز کے لئے  ٹیوشن فیس معاف ہوتی ہے ۔ داخلے کی اصل شرط جرمن زبان پر عبور ہونا ہے۔ جس کے لئے ملک میں گوئیتے انسٹی ٹیوٹ کے کئی ادارے موجود ہیں جو جرمن لینگویج کے ۵؍ درجہ کے کورسیز کی تربیت اور اس کے امتحان کی تیاری کرواتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ سب سے پہلے گوئیتے انسٹی ٹیوٹ سے رابطہ کریں ۔ ساتھ ہی تعلیمی اہلیت کے اعتبار سے آپ کوبارہویں سائنس فزکس ،کیمسٹری اور بایولوجی میں کامیابی ضروری ہے۔ این ای ای ٹی امتحان میں شرکت بھی ضروری ہے اس کے لیے آپ این ای ای ٹی امتحان میں  شرکت کریں اور بہتر مارکس حاصل کریں ۔      
www.goethe.de/ins/in/en/sta/mum.html  
اس کےعلاوہ آپ اس ادارے سے رابطہ کریں ۔ 

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK