Inquilab Logo

سی وی ٹی کار کیا ہوتی ہے اور اسکے متعلق ۵؍اہم باتیں

Updated: May 30, 2020, 9:05 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

گاڑیوں میں گیئر باکس ٹرانسمیشن کی الگ الگ اقسام ( مینوئل گیئر باکس،آٹومیٹک گیئر باکس، سی وی ٹی گیئر باکس) کے متبادل دستیاب ہوتے ہیں ۔چونکہ عام آٹومیٹک گیئرباکس کی طرح ’سی وی ٹی‘ کے تعلق سے بھی کچھ احتیاط کرنی چاہیے۔ لہٰذا ایسی ہی ۶؍ باتوں کا ذکر ہم اس مضمون میں  کررہے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کاروں کی تکنیکی استعداد کے متعلق مضامین، تبصرے یا تکنیکی جائزے پڑھتے ہوئے آپ کی نظروں  سے’سی وی ٹی‘ کی اصطلاح بارہا گزری ہوگی۔ جو لوگ سی وی ٹی سے واقف نہیں وہ جان لیں کہ دراصل یہ انگریزی لفظ کنٹی نیوسلی ویری ایبل ٹرانس میشن کا مخفف ہے۔ اسے ’شفٹ لیس ٹرانسمیشن بھی کہا جاتا ہے۔‘ یہ گیئر باکس کی ایک قسم ہے۔ اس قسم کی گاڑیاں  دنیا بھر میں  مقبول ہوئیں  اور اب ہمارے میں بھی سی وی ٹی گیئرباکس گاڑیاں  پسند کی جارہی ہیں ۔اس سے پہلے کہ ہم سی وی ٹی کے متعلق معلومات فراہم کریں آئیے نظر ڈالتے گیئر باکس ٹرانسمیشن کی الگ الگ اقسام کے کون سے نام ہیں ۔ تو جان لیجئے کہ کاروں میں مینوئل گیئر باکس،آٹومیٹک گیئر باکس، سی وی ٹی گیئر باکس کے متبادل دستیاب ہوتے ہیں ۔ لہٰذا قسم کی ٹرانسمیشن کے بارے میں معلومات رکھ رہے ہیں ۔ لیکن عام آٹومیٹک گیئرباکس کی طرح ’سی وی ٹی‘ کے تعلق سے بھی کچھ احتیاط کرنی چاہیے۔ ایسی ہی ۶؍ باتوں کا ذکر کریں   گے جن سے آپ کو سی وی ٹی گاڑی میں اجتناب برتنا چاہئے۔
 سی وی ٹی گاڑی کو روکنے پر گاڑی کو نیوٹرل گیئرمیں  نہ ڈالیں 
 اگر سی وی ٹی ٹرانسمیشن والی کار چلارہے ہیں  اور کسی بھی جگہ پر آپ رکنا چاہتے ہیں  تو جان لیجئے کہ گاڑی کھڑے ہونے کے بعد اسے نیوٹرل میں ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر آپ کا سی وی ٹی ٹرانسمیشن ایک عام سی وی ٹی ہے تو رکتے ہی کلچ کے ساتھ تو وہ خود بخود’ڈِس اِنگیج‘ ہو جائے گا اور اُس کے خراب ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا، اس لئے سگنلز پر رکنے یا پھر کسی جگہ پر چند منٹ کیلئے رکنے پر کار کو گیئر میں ڈالے رکھناکوئی مسئلے کی بات نہیں  ہے ۔
 تھروٹل کے ساتھ ہِل ہولڈ نہ کریں 
 اگر آپ اپنی پیاری گاڑی کے ذریعہ پہاڑی علاقہ کا سفر کررہے ہیں  تو اس دوران ای سی وی ٹی یا ٹورک کنورٹر کے ساتھ سی وی ٹی ہونے کی صورت میں تو آپ ایسا کر سکتے ہیں لیکن عام کلچ بیسڈ سی وی ٹی ٹرانسمیشن تھروٹل استعمال کرتے ہوئے پہاڑی پر آپ کی گاڑی کو ہولڈ نہیں کرے گی۔ ہلکا سا تھروٹل مسلسل لگانے پر کلچ نارمل سے کہیں زیادہ تیزی سے ختم ہو جائے گا، اس لیے یہ بہتر ہے کہ صرف بریک پر اپنا پیر رکھیں یا ہل اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن کا استعمال کریں ، اگر وہ آپ کی کار میں موجود ہے تو، اس بات کا خصوصی دھیان رکھیں ۔
سی وی ٹی گاڑی کو نیوٹرل گیئر میں  ڈرائیو نہ کریں 
 یہ بات بھی خاصی توجہ طلب ہے کہ اگر آپ سی وی ٹی کار چلارہے ہیں  تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ سی وی ٹی عام آٹومیٹک ٹرانسمیشنز سے زیادہ فیول بچانے والی ٹرانسمیشن ہوتی ہے، اس لئے تھوڑے سے ایکسلریشن کے بعد کار کو نیوٹرل گیئر میں ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اگر کار ہائبرڈ ہے تو اسے گیئر میں رکھنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے بجلی پیدا ہوگی۔ 
 سی وی ٹی کار کو نیوٹرل گیئر میں  ڈراپ نہ کریں 
 بہت سے لوگ گاڑی چلانے سے قبل اسے اسٹارٹ کرنے کے بعد کار کو نیوٹرل میں رکھتے ہیں ، اسے ریورس کرتے ہیں اور پھر گیئر میں ڈالتے ہیں ۔ آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت ہی نہیں ، جب آپ کی کار میں سی وی ٹی گیئر باکس ہو۔ اس سے ٹرانسمیشن بلکہ کلچ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بجائے کار کو نچلے آرپی ایمز پر گیئر میں ڈالنا مکمل طور پر محفوظ ہے۔ لہٰذا اس بات کا خاص دھیان رکھیں یہ آپ کی کار کی صحت کیلئے مفید ہے۔ 
 ریورس گیئر ڈالنے سے پہلے تھوڑا رکیں 
 سی وی ٹی گاڑی کو ریورس میں ڈالنے سے پہلے تھوڑا رکنا چاہئے، یہی اصول عام آٹومیٹک ٹرانسمیشن پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ڈرائیو سے ریورس میں (یعنی آگے سے پیچھے کی طرف) جانے کے لئے ہمیشہ کار کو مکمل طور پر روکیں یا پیچھے سے آگے کی طرف جانا ہو تب بھی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹرانسمیشنز کے اندر گیئر خراب ہو سکتے ہیں۔ 
 اچھی کوالیٹی کا سی وی ٹی آئل ڈلوائیں 
 چونکہ سی وی ٹی ٹرانسمیشن جدید ٹیکنالوجی ہے، جس میں کئی فائدے ہیں اور اگر اسے طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ عام آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مقابلے میں زیادہ چل سکتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سی وی ٹی گیئر باکس عام آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے، اسلئے اگر گاڑی کو احتیاط کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے تو آپ کی جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے۔ یہ کسی بھی دوسری ٹرانسمیشن جیسی قابلِ بھروسہ ہے۔ لازمی کر لیں کہ اچھی کوالیٹی کا سی وی ٹی آئل استعمال کریں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK