’’اسپرٹ‘‘ سے دپیکا پڈوکون کے علاحدہ ہوجانے کے بعد ترپتی ڈمری کو شامل کیا گیا ہے جس میں وہ ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ خبروں کے مطابق اس فلم کیلئے ترپتی نے ۴؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 27, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai
’’اسپرٹ‘‘ سے دپیکا پڈوکون کے علاحدہ ہوجانے کے بعد ترپتی ڈمری کو شامل کیا گیا ہے جس میں وہ ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ خبروں کے مطابق اس فلم کیلئے ترپتی نے ۴؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔
’’اسپرٹ‘‘ مختلف وجوہات کے سبب خبروں میں ہے۔ کچھ وقت پہلے فلم کے ہدایتکار اور مصنف سندیپ ریڈی وانگا نے ایک اداکار پر فلم کی کہانی لیک کرنے کا الزام لگایا، جس پر بہت سے لوگوں نے قیاس لگایا کہ غالباً وہ دپیکا پڈوکون کی بات کررہے ہیں، جو اس پروجیکٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ دپیکا کے فلم چھوڑ دینے کے بعد اب پربھاس کے مقابل ترپتی ڈمری ہوں گی جنہوں نے سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ’’اینیمل‘‘ میں کام کیا اور راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ نے ’’اسپرٹ‘‘ روح میں ترپتی ڈمری کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسپرٹ تنازع: سندیپ وانگا ریڈی کی دپیکا پڈوکون پر تنقید
رپورٹ کے مطابق ترپتی ڈمری ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ ذرائع نے کہا کہ ’’ترپتی ڈمری نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کررہی ہیں جو پربھاس سے محبت کرتا ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا اس فلم کے ساتھ رومانس کے روایتی انداز کو ختم کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دپیکا کے فلم سے نکل جانے کے بعد سندیپ نے فوری طور پر ترپتی کو سائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فلم کے بعض مناظر کے سبب دپیکا نے فلم چھوڑ دی ہے کیونکہ سندیپ فلم کے کسی منظر کو حذف نہیں کرنا چاہتے۔تیلگو ۳۶۰؍ کی رپورٹ کے مطابق ترپتی کو اس فلم کیلئے ۴؍ کروڑ ادا کئے گئے ہیں جبکہ دپیکا کو ۲۰؍ کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔