Inquilab Logo

’بڑھتے قدم اسکالرشپ‘ کیا ہے اورکون سے طلبہ اس کیلئے درخواست فارم بھرسکتے ہیں؟

Updated: November 14, 2023, 9:25 AM IST | Momin Fayaz Ahmed Ghulam Mustafa | Mumbai

اس اسکیم کا مقصد اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایسے طلبہ کی مدد کرنا ہے جو کم مراعات یافتہ پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر والدین سے محروم ہوچکے ہیں

Scholarship
اسکالرشپ

 بڑھتے قدم اسکالرشپ ۲۴۔۲۰۲۳ء کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ یہ  ایچ ٹی پاریکھ فاؤنڈیشن کا ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد کم مراعات یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی مالی رکاوٹوںکو دور کرنا  اور انہیں اپنی تعلیم کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف معاشی بحران کا سامنا کرنے والے طلبہ کی مدد کرتی ہے بلکہ اس کا مقصد مستقبل میں سرپرستی اور کریئر کونسلنگ پروگراموں تک رسائی جیسی اضافی مدد فراہم کرنا ہے۔ اسکالرشپ فنڈ خاص طور پر مختلف تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے وقف ہے، بشمول ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس، سیکھنے کے آلات یا ایڈز، کتابیں، اسٹیشنری، اور بہت کچھ۔ایچ ٹی پاریکھ فاؤنڈیشن کا قیام۲۰۱۲ءمیں ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (جو’ایچ ڈی ایف سی ‘ بینک میں ضم ہو گیا ہے) کے فلاحی بازو کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ اسکے بانی چیئرمین شری ہس مکھ ٹھاکورداس پاریکھ کی ہندوستان میں ترقیاتی شعبے میں اہم شراکت کو یاد کیا جا سکے۔ فاؤنڈیشن تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ماحولیات اور معذوری کے شعبوں میں ہندوستان بھر میں غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ شراکت میں کام کرتی ہے۔
 جنرل گریجویشن طلبہ  کےلئے اہلیت
 ایسے طلبہ جنہوں نے بارہویں جماعت مکمل کر لی ہے اور فی الحال ہندوستان کے تسلیم شدہ کالجوں یا یونیورسٹیوں سے بی کام، بی ایس سی ، بی اے  وغیرہ جیسے عمومی گریجویشن کورسیز کر رہے ہیں۔درخواست دہندگان نے اپنی پچھلی کلاس یا بورڈ کے امتحانات میں کم از کم۷۰؍فیصدنمبرات حاصل کیے ہوں۔درخواست دہندگان کی سالانہ خاندانی آمدنی تمام ذرائع سے ۶؍لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ہندوستان کے سبھی علاقوں کے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔بحران کا سامنا کرنے والے طلباء کو ترجیح دی جائے گی، جیسے کہ والدہ/والد یا  دونوں کا انتقال کرجانا یا خاندان میں کوئی خطرناک بیماری۔
اسکالرشپ کی رقم: جنرل گریجویشن کے طلبہ کے لئے  اسکالر شپ کی رقم (۳۰؍ ہزار روپے ) ہے ۔ 
پروفیشنل گریجویشن طلبہ  کےلئے اہلیت
  ان طلبہ کیلئے ہے جنہوں نے  بارہویں مکمل کر لی ہے اور فی الحال پروفیشنل گریجویشن کر رہے ہیں۔ منظورشدہ کالجز یا یونیورسٹیز سے بی ٹیک، ایم بی بی ایس، بی آرچ، نرسنگ، بی اے-ایل ایل بی، فیشن،  بی بی اے،  بی سی اے وغیرہ جیسے پروفیشنل کورسیز میں داخلہ لیا ہو۔ درخواست گزار نے اپنی پچھلی کلاس یا بورڈ کے امتحانات میں کم از کم۷۰؍فیصد نمبرات حاصل کیے ہوں۔امیدوار کی سالانہ خاندانی آمدنی تمام ذرائع سے۶؍لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ملک کے ہر حصے کے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔بحران کا سامنا کرنے والے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی، جیسے کہ والدین/والدین دونوں کا کھو جانا یا خاندان میں کوئی خطرناک بیماری۔   
اسکالرشپ کی رقم: پروفیشنل گریجویشن کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی رقم (ایک لاکھ روپے)ہے۔
بڑھتے قدم اسکالرشپ برائے معذور طلبہ
 یہ اسکالر شپ ایسے معذور طلبہ کیلئے ہے، جن کی معذوری کی سطح۴۰؍فیصد سے زیادہ ہے اور ایک درست معذوری کا سرٹیفکیٹ ہے۔طلبہ کو ہندوستان میں تسلیم شدہ کالجوں/یونیورسٹیوں سے عمومی یا پیشہ ورانہ گریجویشن کورسز میں داخلہ لیا ہو۔امیدوار نے پچھلی کلاس یا بورڈ کے امتحانات میں کم از کم۶۰؍فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ سالانہ خاندانی آمدنی تمام ذرائع سے ۶؍لاکھ روپے  سے کم ہونی چاہئے۔ ملک بھر کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔بحران کا سامنا کرنیوالے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی، مثلاً والد/ والدہ  میں کسی کا ایک انتقال ہوجانا یا دونوں کانہ ہونا یا خاندان میں کوئی خطرناک بیماری۔
اسکالرشپ کی رقم:جنرل گریجویشن کے طلبہ کیلئے ( ۳۰؍  ہزار روپے ) اور  پروفیشنل گریجویشن کے طلبہ کیلئے ایک لاکھ روپے
 فارم کیسے بھرنا ہے؟
 تمام کٹیگری کیلئے آن لائن فارم بھرنا ہے۔جس کیلئے دی گئی لنک پر کلک کریں ۔اسکے بعدنیچے’اپلائی ناؤ‘ بٹن پر کلک کریں۔آن لائن درخواست فارم کیلئے  رجسٹرڈ آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے Buddy4Study میں لاگ ان کریں۔اگر امیدوار پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہے تو اپنے ای میل/موبائل نمبر/جی میل اکاؤنٹ کیساتھ Buddy4Study پر رجسٹر ہوں۔اسکے بعد آپکو بڑھتے قدم اسکالرشپ۲۴۔۲۰۲۳ء‘ درخواست فارم کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔درخواست کا عمل شروع کرنے کیلئے  ’اسٹارٹ  اپلی کیشن‘ ` بٹن پر کلک کریں۔آن لائن درخواست فارم میں مطلوبہ تفصیلات پُر کریں۔ درکار تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔دی گئی شرائط و ضوابط کو قبول کریں اسکے بعد پری ویو پر کلک کریں اور تمام بھری ہوئی تفصیلات چیک کرلیں ۔اگر تمام تفصیلات پری ویو اسکرین پر صحیح طور پر ظاہر ہوتی ہیں، تو’سبمٹ بٹن‘ پر کلک کریں۔
درکار دستاویز
n  پاسپورٹ سائز تصویر   n  سابقہ تعلیمی قابلیت کی مارک شیٹ    n  معذوری کا سرٹیفکیٹ (صرف معذور کیلئے) n  حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی ثبوت (آدھار کارڈ/ووٹر آئی ڈی/ ڈرائیونگ لائسنس/پین کارڈ)   n   موجودہ سال کے داخلے کا ثبوت (فیس کی رسید/ داخلہ لیٹر/ ادارہ شناختی کارڈ/ بونافائیڈ سرٹیفکیٹ)       nدرخواست دہندگان کی بینک پاس بک یا منسوخ شدہ چیک  n  گرام پنچایت/وارڈ کونسلر/سرپنچ/ایس ڈی ایم/ڈی ایم/سی او/تحصیلدار کے ذریعہ جاری کردہ آمدنی کا ثبوت  n  خاندانی/ذاتی بحران کا ثبوت (اگر قابل اطلاق ہو)

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK