Inquilab Logo

رینو کی نئی ایس یو وی کار ’کائیگر‘ میں کیا خاص ہوگا؟

Updated: July 11, 2020, 3:22 AM IST | New Delhi

رینو جلد ہی ہندوستانی بازار میں اپنی یہ نئی ایس یو وی پی پیش کرنے والی ہے،یہ ماروتی بریزا،ہنڈائی وینواور ٹاٹا نیکسن کو ٹکر دے گی۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

رینو  ہندوستانی بازار میں اپنی نئی سب کامپیکٹ کار پیش کرنے کی تیاری میں لگی ہوئی ہے ۔ فی الحال کمپنی نے اس نئی گاڑی کی ہندوستان میں ٹیسٹنگ شروع کی ہے۔ یہ بھی اطلاعا ت ہیں کہ رینو اپنی اس نئی کار ’رینو کائیگرKiger‘ کو اکتوبر تک لانچ کرے گی ۔ رینو اپنی۴؍میٹر سے چھوٹی یہ نئی ایس یو وی کو ماروتی بریزا، ہنڈائی وینو اور ٹاٹا نیکسن کی ٹکر میں بازار میں اتارےگی۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس نئی کار کی خاص باتیں اور فیچر کیا کیاہیں ۔
رینو کائیگر ٹرائبر کے پلیٹ فارم پربنائی گئی ہے
 رینو کائیگر سی ایم ایف -اے پلس پلیٹ فارم پر مبنی ہوگی۔ اس کا استعمال کمپنی کی کویڈ اور ٹرائبر کاروں  میں کیا گیا ہے۔ سی ایم ایف اے پلس پلیٹ فارم رینو ۔نسان اتحاد کے سی ایم ایف اے (کامن ماڈیول فیملی) آرکیٹیکچر کا بڑاورژن ہے۔ یہ زیادہ طاقتور انجن کے لئے اہل ہے۔ نسان کی آنے والی میگنائٹ ایس یو وی بھی اسی پلیٹ فارم پر مبنی ہوگی۔
یہ رینو کی اب تک کی سب سے چھوٹی ایس یو وی ہے
 رینو کائیگر ہندوستان میں کمپنی کی سب سے چھٹی ایس یو وی ہوگی۔ ابھی اس کے ڈائمینشن کی تفصیل سامنے نہیں  آئی ہے ۔ حالانکہ امید ہے کہ اس کی لمبائی تقریباً ۳۹۹۵؍ ایم ایم، چوڑائی لگ بھگ ۱۶۰۰؍ ایم ایم اور اونچائی بھی تقریباً ۱۶۰۰؍  ایم ایم ہوگی۔ اس ایس یو وی کا وہیل بیس ۲۶۰۰؍ ایم ایم لمبا رہنے کی توقع ہے۔
لُک کیسا ہوگا؟
 رینو کائیگر کی ٹیسٹنگ کے دوران کی کئی تصاویر آٹو ویب سائٹس کی رپورٹس کے ذریعہ سامنے آچکی ہیں ۔ ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ کائیگر ایس یو وی رینو کی چھوٹی کار کویڈ کا بڑا ورژن دکھائی دیتی ہے۔ حالانکہ کویڈ کے مقابلے اس کی اسٹائلنگ میں  بڑی تبدیلیاں  کئے جانے کی امید ہے۔ اس کے ہیڈلیمپ کویڈ سے کافی مشابہ نظر آتے ہیں ۔ ایس یو وی کے ہیڈلیمپ، ڈے ٹائم رننگ لائٹس سے نیچے بمپر کے پاس دئیے گئے ہیں ۔ رینو کی یہ نئی ایس یو وی سن رُوف ، شارک فِن اینٹینا ، رُوف ماؤنٹیڈ ریئر اسپائلر اور ایل ای ڈی ٹیل لائٹ کے ساتھ آئے گی۔ 
اندرونی ڈیزائن ایسا ہوگا
 ٹیسٹنگ کے دوران کی لیٖک ہونے والی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ کائیگر کے زیادہ تر فیچرس ٹرائبر ایم پی وی سے لئے جائیں  گے۔ حالانکہ اس میں ۸؍ انچ کے فلوٹنگ ٹچ اسکن انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ نئے ڈیزائن کا ڈیشن بورڈ ملے گا۔ رینو کی اس نئی ایس یو وی میں آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر اور سینٹرل اے سی وینٹس جیسے فیچر ہوں  گے۔
  آٹوموبائل ویب سائٹس پر کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کائیگر میں سن رُوف بھی دیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ سن رُوف کے ساتھ آنے والی رینو کی پہلی کار ہوگی۔
صرف پیٹرول انجن
 رینو کائیگر کے صرف پیٹرول انجن میں   دو آپشن ہوں  گے۔ ایک ۹۵؍ ایچ پی کی پاور والا ۱ء۰؍ لیٹر ٹربو چارجڈ دوسرا ۷۵؍ ایچ پی کی پاور والا۱ء۰؍ لیٹر نیچرئلی ایسپریٹیڈ پیٹرول انجن ہوگا۔ نیچرئلی ایسپریٹیڈ انجن کے ساتھ مینوئل اور اے ایم ٹی گیئر باکس کے متبادل ہوں  گے۔ وہیں ٹربو انجن کے ساتھ سی وی ٹی آٹو میٹک گیئر باکس ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK