Inquilab Logo

لیتھیم آئن یا لیڈ ایسڈ،جانئے کون سی بیٹری والے الیکٹرک اسکوٹر سب سے زیادہ رینج دیتے ہیں

Updated: February 20, 2021, 9:32 AM IST | Agency

ہندوستان میں الیکٹرک دوپہیہ گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ چونکہ یہ موٹر سائیکلیں بے حد ہی سستی اور ماحول دوست ہوتی ہیں، اس لئے ان کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

Lithium Ion Battery - Pic : INN
لیتھیم آئن بیٹری ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستان میں  الیکٹرک دوپہیہ گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔  چونکہ یہ موٹر سائیکلیں بے حد ہی سستی اور ماحول دوست ہوتی ہیں، اس لئے ان کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ دراصل الیکٹرک اسکوٹر کا استعمال گھریلو کاموں میں کیا جاسکتا ہے اور یہ ای موبائلٹی کا سب سےسستا ذریعہ ہے۔  معلوم ہوکہ ہندوستان میںجتنے بھی الیکٹرک اسکوٹر دستیاب میں ان میں دو طرح کی بیٹریوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جن میں پہلی قسم ہے لیتھیم آئن بیٹری اور دوسری قسم ’لیڈ ایسڈ بیٹری‘ ہے۔یہ دونوں ہی بیٹریاں ایک دوسرے سےکافی مختلف ہوتی ہیں۔ اسی لئے ہم اس مضمون میں آپ  کے لئے ان دونوں بیٹریوں کا فرق بتارہے ہیں جس سے آپ سمجھ سکتے ہیں آپ کے لئے لیڈ ایسڈ اسکوٹر بہتر رہے گا یا لیتھیم آئن بیٹری والا اسکوٹر مناسب رہے گا۔
لیڈ ایسڈ بیٹری
 لیڈ ایسڈ بیٹری کی لاگت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان بیٹریوں سے لیس اسکوٹر کی قیمت بھی کافی کم ہوتی ہے۔ ان بیٹریز کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔  ساتھ ہی یہ زیادہ جگہ بھی گھیرتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ لیڈ ایسڈ بیٹری کو وقفہ وقفہ کے بعد سروسنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیڈ ایسڈ بیٹری کی زندگی بھی بہت زیادہ نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے اسکوٹر کو ریگولر استعمال کرتے ہیں تو اس کی لیڈ ایسڈ بیٹری کی لائف زیادہ سے زیادہ ۲؍ سال ہوتی ہے۔ حالانکہ ان کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے لوگ لیڈ ایسڈ بیٹری والا اسکوٹر خریدنا پسند کرتے ہیں۔ یہ بیٹری چارج ہونے میں ۶؍ سے ۷؍گھنٹے کا وقت لیتی ہے ، ان کی رینج بھی کم ہوتی ہے ۔ 
لیتھیم آئن بیٹری
 لیتھیم آئن بیٹری کو ماڈرن زمانے کی بیٹری بھی کہاجاتا ہے۔ کیونکہ یہ کم جگہ گھیرتی ہے، وزن میں ہلکی ہوتی ہے ساتھ ہی ساتھ ان کی رینج بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ان بیٹریز کو چارج کرنے میں ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ ان بیٹریز کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ انہیں زیادہ سروسنگ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ حالانکہ ان بیٹریوں کی لائف ۴؍ سے ۵؍ سال تک ہوتی ہے۔ اس وجہ سے گاہکوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ لیتھیم آئن بیٹری کو آپ اپنے اسکوٹر سے باہر نکال کر انہیں چارج کرسکتے ہیں اور پھر خود ہی اسے اِنسٹال بھی کرسکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ آج کل لیتھیم آئن بیٹری والے الیکٹرک اسکوٹر ہی خریدنا پسند کرتے ہیں۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK