Inquilab Logo

آلٹو اور کویڈ میں کون سی کفایتی ہیچ بیک کار بہتر ہے؟

Updated: June 19, 2021, 5:40 PM IST | Vaneet Singh | Mumbai

بازار میںدستیاب کم قیمت کاروں میں یہ انٹری لیول ہیچ بیک کاریںسائز،حجم اور کارکردگی کے لحاظ سےگاہکوں کو لبھانے میں کامیاب ہیں

 KWID. Picture:INN
کویڈ۔تصویر :آئی این این

 ہندوستان میں کم قیمت کاروں کے کافی متبادل ہیں جن میں انٹری لیول ہیچ بیک سیگمنٹ سب سے اوپر ہے۔ انٹری لیول ہیچ بیک کاریں حجم میں چھوٹی ہیں اور ان کی ہینڈلنگ بے حد آسان ہوتی ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ ایسی کاریں ہندوستان میں کافی پسند کی جاتی ہیں کیونکہ ان کے رکھ رکھاؤ اور سروسنگ  کے لئے کم خرچ آتا ہے۔ ہندوستان میں ماروتی سوزوکی آلٹو اور رینو کویڈ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ اسی لحاظ سے ہم آپ کے لئے ان دونوں ہی کاروں کا موازنہ پیش کررہے ہیں ، جس سے آپ کو اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ آپ کے لئے کون سی کار بہترین متبادل ہوگی۔
(۱) ماروتی سوزوکی آلٹو:انجن:ماروتی سوزوکی آلٹو کے انجن اور پاور کی بات کریں تو اس میں ۳؍ سلنڈر ،۱۲؍ والو، ۷۹۶؍ سی سی کا بی ایس ۶؍ انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن ۶؍ ہزار آرپی ایم پر ۴۸؍ پی ایس کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۳۵۰۰؍ آر پی ایم پر ۶۹؍ این ایم کا پیٖک ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ اس کا انجن ۵؍ اسپیڈ  مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔
مائیلیج: ماروتی سوزوکی الٹو  مائیلیج کے لحاظ سے آلٹو۸۰۰؍ کے مقابلے میں تھوڑی مہنگی معلوم ہوتی ہے۔ حالانکہ اس میں ۲۲ء۰۵؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج ملتا ہے۔ 
قیمت: ماروتی سوزوکی آلٹو کے اسٹینڈرڈ ویریئنٹ کی ابتدائی قیمت ۲؍لاکھ ۹۹؍ہزار ۸۰۰؍ روپے (دہلی ایکس شوروم) ہے۔ 
(۲) رینو کویڈ: انجن:رینو کویڈ کے انجن اور پاور کی بات کریں تو اس میں ۰ء۸؍ لیٹر اور ۱ء۱؍ لیٹر پیٹرول انجن دیا جاتا ہے۔ اس کا ۷۹۹؍سی سی کا انجن ۵۶۷۸؍ آر پی ایم پر ۵۴؍ بی ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور ۴۳۸۶؍ آرپی ایم پر ۷۲؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ وہیں ۱ء۰؍ لیٹر والا انجن ۵۵۰۰؍ آرپیا یم پر ۶۷؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۴۲۵۰؍ آر پی ایم پر ۹۱؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ دونوں ہی انجن ۵؍ اسپیڈ مینوئل گیئر باکس سے لیس ہے۔ ۱ء۰؍ لیٹر انجن میں آٹو میٹک ٹرانسمیشن اسٹینڈرڈ ملتا ہے ۔ 
nمائیلیج: اے آر اے آئی کے مطابق ۰ء۸؍ لیٹر انجن ویریئنٹ ۲۵ء۱۷؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتا ہے۔ وہیں ۱ء۰؍ لیٹر انجن کے مینوئل ویریئنٹ میں ۲۴ء۰۴؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج ملتا ہے۔ جبکہ ۱ء۰؍ لیٹر انجن کا آٹومیٹک ٹرانسمیشن (اے ایم ٹی )  ویریئنٹ۲۳ء۰۱؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتا ہے۔
قیمت: رینو کویڈ کی ابتدائی قیمت ۳؍لاکھ ۳۲؍ ہزار روپے (ایکس شوروم دہلی ) ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK