اپنی صلاحیتوں کوپہچاننا اورانہیںعمل میں لانابھی ایک فن ہے۔ اس لئے آپ بھی اپنی صلاحیت، قابلیت اورہنر کی بدولت مقبولیت حاصل کرسکتی ہیںاور سب سے اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی اپنے آپ کو کسی سے کمترنہ سمجھیں اور اپنا موازنہ بھی ہرکسی سے کرنا صحیح نہیں ہے، ہر انسان اپنے آپ میں انوکھا ہوتا ہے ،یہ خدا کی نعمت ہے
خواتین اپنی ذہانت ‘ اپنی صلاحیت اور ہنرسے ایک کامیاب خاتون کاخطاب اپنے نام کرسکتی ہیں۔
قارئین اکرام صنفِ نازک کواللہ تعالیٰ نے بہت ساری مخصوص صفات اور قابلیت سے نوازہ ہے۔ جس کا وہ اپنی روزمرّہ کی زندگی خوبی سے مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔تعلقات کونبھانا ہو رشتوںمیں توازن رکھنا یا سماجی ربط وتسلسل خواتین اپنی صلاحیت سے ہر محاذماہرانہ اندازسے اس طرح پورا کرتی ہے کہ جس کا جواب نہیںلیکن بحر کیف صنفِ نازک صنفِ نازک ہی ہے۔ بہت جذباتی بھی ہوتی ہے۔ حسّاس دل بھی رکھتی ہے اورجذبات بھی‘ آنسوتو بس پوچھئے مت پلکوں کی منڈیروںپریوں ہوتے ہیں کہ ذراسی کوئی بات امید کے برعکس ہوتوتب ہی یہ آنسو بے اختیار چھلکنے لگتے ہیں۔ایک بہت صفت یہ کہ خاتون محبت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ بے حد بے لوث محبت کی مورت ہوتی ہے، لیکن اگر بدمزاجی پراتر آئے تواچھے اچھوں کوٹھیک کردیتی ہے۔ خیراس کی تاثیر ویسے خوش مزاجی کی ہی ہے لیکن کبھی کبھی اس طرح کے معاملات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔
خواتین اگراپنے جذبات کوپہچان کراس اعتبارسے اپنا برتاؤ رکھتی ہیں تویقیناً وہ اپنے خاندان کی سب سے پسندیدہ شخصیت بن جاتی ہیں۔ کیونکہ ہر خاتون اپنے جذبات کوپہچان کربرتاؤ نہیں کرتی کبھی کبھی وہ اپنے جذبات کے دائرے سے باہر نکل جاتی ہے اور کبھی کبھی تو اس جذبات کے دائرے سے باہر ہی نہیں نکل پاتی اس لئے ضروری یہ ہے کہ خواتین پہلے اپنے جذبات کی نوعیت کو سمجھے اور ساتھ ہی ساتھ جس سے مخاطب ہے اس کی ذہنی کیفیت کو بھی سمجھتے ہوئے تعلقات کونبھاتی ہے تویقیناً ایسی خواتین کی زندگی میں (سیاپے)الجھنیں بہت کم ہوتی ہے اوروہ تناؤ سے دور رہتی ہیں۔
حقیقت میںخواتین کی زندگی ’ملٹی ٹاسکنگ‘ ہوتی ہے۔ وہ اپنے احساسات ، جذبات اور تعلقات کونبھانے میں خوب ماہر ہوتی ہے۔ جس میں سے کچھ صفات اس کی اپنی فطری بھی ہوتی ہے۔جس سے وہ اپنے لئے اپنے خاندان میںتعریف یا طنزکے نشترانتخاب کرتی ہے۔یقیناً ہر خاتون اپنے لئے تعریف ہی پسند کرتی ہے اورجس کے لئے وہ بڑی لگن اورمحنت بھی کرتی ہے۔جس سے بعض اوقات کمی اتنی سی رہ جاتی ہے کہ کبھی کسی کوآسانی سے جان لیتی ہے اورکبھی کوئی انسان اس کے لئے پیازکی مانند ہوتاہے کہ پرت در پرت نت نئے زاویے سامنے آتےجاتے ہیںاوراسی لئے وہ کسی کو صحیح طورسے سمجھنے میں دیری کردیتی ہے توہوسکتا ہے ایسے انسان سے اختلاف ہوجائے۔ یوں تو خاتون سسرال‘میکہ‘رشتہ دار‘خاندان سب سے بہتر تعلقات استوار رکھتی ہیںلیکن مسئلہ یہ ہوتا ان سب کے باوجود کسی نہ کسی کواس سے شکایت ضرورہوتی ہی ہے۔خیر یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے کیونکہ آج کل ہر انسان کواپنے خاندان میںکسی نہ کسی سے کوئی گلہ ضرور ہوتا ہے۔ تو بات یہ اہم ہے کہ ایسے ماحول میںبھی رشتوں کی خوشگوار یت کیسے باقی رکھی جاسکے اس کے لئے خواتین اگر اپنی سوجھ بوجھ اور حکمت عملی سے کام لیتی ہیںاورساتھ ہی اپنے غصہ پرکنٹرول کرنا جانتی ہوتووہ خاتون کامیاب خاتون کہلائی جاسکتی ہے۔ ان تمام معاملات میںخواتین اپنے جذبات کے ساتھ ساتھ دوسروںکے جذبات کوسمجھ کر معاملہ فہمی سے برتاجائے تویقیناً فائدہ ہی ہوگا۔آپ کے مشاہدے میں شاید یہ بات آئی ہوگی کہ ایک سمجھدار اور سلجھی ہوئی خاتون ہمیشہ اپنے مثبت رویّے اوربرتاؤ کی بدولت خاندان بھرمیںسب کی چہیتی ہوتی ہےیہاں تک کہ لوگوں کواس کے ساتھ اپنے دُکھ سُکھ باٹنا اچھا لگتا ہے،ایسی خواتین ہمیشہ دوسروں کے جذبات کواہمیت دیتی ہے۔ان کے مسائل یامعاملات کوبغور سنتی ہے اوران کے لئے کوئی نہ کوئی تسلی آمیزحل بھی بتاتی ہے اور حوصلہ بھی بتاتی ہے۔ قارئین کسی کی بات اگرصرف توجہ سے سنی جائے تویقین جانئے کہنے والےکے لئے یہ کسی مرہم یاسکون سے کم نہیں ہوتااور اسی لئے یہ بات صحیح ہے کہ ؎
’’بہت انمول ہوتے ہے وہ لوگ جوآپ کی آوازسے آپ کا حال بتا دیتے ہیں۔
خواتین اگراپنے تعلقات کسی دوسری خاتون سے بہت معمولی بات پر خراب کرلیتی ہے ‘چھوٹی سی بات پر ایک دوسرے سے بات کرنا بند کردیتی ہے اورپھراسے اپنا دشمن سمجھنے لگتی ہے۔لیکن اگراس چھوٹی سی بات کوسمجھداری سے ختم کرلیاجائے توباتیں یارشتے کبھی بھی خراب نہیں ہونگے۔ کیونکہ ایک مفکر نےکیاخوب کہاہے کہ ؎
’’صبر اورشکر کے علاوہ بہت کچھ نظر اندازکرتے ہوئے زندگی کوگلزارکیاجاسکتا ہے۔
یوںتوخواتین کواپنے گھرمیںبہت کام ہوتے ہیں اور اگر کوئی خاتون ملازمت پیشہ ہوتو اوربھی مصروف رہتی ہیںلیکن پھربھی تھوڑا بہت وقت مطالعہ کوضرور دیجیے۔کیونکہ مطالعہ ذہن کو وسعت دیتا ہےاورکبھی کبھارمطالعہ کے دوران زندگی کے ایسے رموزآشکار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ جس سے آپ واقف نہ ہونگےاور ہوسکتا ہے جس سے آپ کی زندگی کی کوئی اُلجھن کوئی کڑی کوئی مشکل حل ہوجائے ساتھ ہی کبھی کبھار سیروتفریح بھی ذہن ودل کو شگفتہ کردیتی ہے اس کے علاوہ کچھ وقت اپنی فیملی خصوصاً گھر کے بزرگوں کے ساتھ ضرور گزاریں۔ بزرگوں کی صحبت میں صرف پانچ منٹ بیٹھنے سے ہم پانچ گھنٹے والا درس سیکھ لیتے ہیں۔
پیاری بہنوں میںکوئی آپ سے یہ انوکھی باتیںنہیں شیئر کررہی ہوبلکہ یہ ساری باتیں کہی نہ کہی آپ بھی جانتی ہیں۔لیکن بعض اوقات کسی اور کے کہنے سے باتیں اور واضح ہوجایاکرتی ہے اور ہم جس سے بات کو ہلکے میں لیتے آرہے تھے وہ چھوٹی چھوٹی باتیں زندگی کے بڑے بڑے سبق یاد دلاجاتی ہے۔
اپنی صلاحیتوں کوپہچاننا اورانہیں بروئے کار عمل میں لانابھی ایک فن ہے۔ اس لئے آپ بھی اپنی صلاحیت قابلیت اورہنر کی بدولت مقبولیت حاصل کرسکتی ہیںاور سب سے اہم بات یہ کہ کبھی بھی اپنے آپ کو کسی سے کمترنہ سمجھیں اور اپنا موازنابھی ہرکسی سے کرنا صحیح نہیں ہے ہر انسان اپنے آپ میں انوکھا ہوتا ہے بس یہ یادرکھیں۔
خواتین کیونکہ صنفِ نازک ہے۔نزاکت ہوتی ہے ساتھ ہی کئی مرتبہ بہت حساس طبیعت کی مالک بھی ہوتی ہے۔ اس لئے بہت جلد جذباتی بھی ہوجاتی ہےلیکن کہی کہی خواتین بہت سخت مزاج کی بھی ہوتی ہیں۔بات بات پرغصہ کرنا،بلند آوازمیں بات کرنا وغیر ہ یہ سب خواتین کو زیب نہیں دیتا وہ تو ہمیشہ مسکراتی ہوئی، سلجھی ہوئی ہی بھلی لگتی ہے۔اس لئے کوشش کریں کہ مزاج کے برخلاف بھی اگر کوئی بات ہوجاتی ہوتوایسے وقت میںبھی صبر و تحمل سے کام لیں اوربات کوبگڑنے نہ دیں یہی وہ وقت ہوتا ہے۔جہاں آ پ کی فراست اور سمجھداری کا امتحان ہوتا ہے۔
خواتین کے مزاج کی انکساری ان کے حسن کو چار چاند لگادیتی ہے۔ کبھی کبھی خواتین کو’’زبان دراز‘‘ہونے کابھی طعنہ ملتا ہے۔ ایسے القاب سے بچنے کے لئے خواتین اگراس تیزماحول میں کچھ وقت اپنے جذبات اورگفتگو پر قابورکھیںتویہ توطے ہے کہ بعدمیں گھروالے آپ کی اس صفت کی تعریف ضرور کریں گےاور سہرائیں گےبھی۔
بعض اوقات خواتین کواپنے بچوں کی تربیت پربھی بہت کچھ سننا پڑجاتاہے کیونکہ فطرتاً خواتین بہت زیادہ محبت کرنے والی ہوتی ہیںاس لئے وہ اپنے بچوں کی پرورش میںڈانٹ سے زیادہ لاڈ کاتناسب رکھتی ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ وہ اپنے افعال میںکوتا ہی کرتی ہے۔چونکہ خواتین کی دنیا ہی اس کا گھر ہوتا ہے اس لئے وہ اپنی اس متاحِ زیست کو نکھارنے سنوارنے میںہی مگن ہوتی ہےاور اسی میں اسے خوشی ملتی ہےاور یہ بہت اہم بات ہیکہ زندگی میں ہمیں اگر آگے بڑھنا ہے تو بہت سی باتوںکو درگزرکرکے آگے بڑھنا پڑتا ہے کیونکہ بعض لوگوں کی باتیں مایوسی میںاضافہ کردیتی ہے۔ اور مایوسی خواتین کے حوصلےےکو پست کردیتی ہےاس لئے ہمیشہ مثبت سوچ والوں سے ربط آپ کا یقین اور حوصلے کوجلا بخشتا ہے۔
اس طرح خواتین اپنی ذہانت ‘ اپنی صلاحیت اور ہنرسے ایک کامیاب خاتون کاخطاب اپنے نام کرسکتی ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ آپ کومیری چندباتیں پسند آئی ہوگئیں۔اسی امید پر یہ مضمون ختم کرتی ہوں کہ ہم اپنے طاقت کو جو صلاحیت وذہانت کی شکل میں رب العالمین نے عطا کی ہے صحیح طریقہ سے استعمال کریں گے، جس سے ہم اپنا اثرورسوخ بڑھانے میں کامیاب ہوں گے ۔