گزشتہ ۷؍ ماہ میں ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب لوگوں نے کام کاج اور سماجی رابطے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کا جم کر استعمال کیا ہے
EPAPER
Updated: October 29, 2020, 12:28 PM IST
|
Agency
گزشتہ ۷؍ ماہ میں ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب لوگوں نے کام کاج اور سماجی رابطے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کا جم کر استعمال کیا ہے گزشتہ ۷؍ ماہ میں ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کووِڈ۱۹؍ کی وباء کے سبب لوگوں نے کام کاج اور سماجی رابطے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کا جم کر استعمال کیا ہے۔ بالخصوص زوم، گوگل میٹ اور میسنجر رومز کے صارفین کی تعدادمیں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو کالنگ کیلئے مشہور مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت اسکائپ کے استعمال میں زوم جتنا اضافہ نہیں ہوا حالانکہ اس کی جانب سےکووِڈ۱۹؍ کی وبا کے دوران زوم جیسا ایک فیچر میٹ ناؤ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین صرف۳؍ کلک پر مفت ویڈیو میٹنگ کی میزبانی اور شیئر کرسکتے ہیں، جس کے لئے اسکائپ کو انسٹال کرنے یا اکاؤنٹ سائن اپ کی ضرورت بھی نہیں۔مگر اب مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ونڈوز۱۰؍ کے نئے بیٖٹا ورژن میں ٹاسک بار میں میٹ ناؤ کی ٹیسٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ یعنی ڈیسک ٹاپ پر محض نوٹیفکیشن ایریا میں بٹن پر کلک کرکے لوگوں سے رابطہ اور کال کرسکتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ آئیکون ان افراد کےلئے ہوگا جو پہلے ہی اسکائپ استعمال کررہے ہیں یا سب کے لئے لازمی ہوگا۔ اس فیچر کی آزمائش آئندہ کچھ ہفتوں میں جاری ہوجائے گی ۔