اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ شاؤمی اسمارٹ ہوم پروڈکٹس بھی بنارہی ہے۔ کمپنی نے کراؤڈ فنڈنگ پروجیکٹ کے تحت ہندوستان میں اپنا اسمارٹ ویکیوم کلینر لانچ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2020, 12:58 PM IST
|
Agency
اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ شاؤمی اسمارٹ ہوم پروڈکٹس بھی بنارہی ہے۔ کمپنی نے کراؤڈ فنڈنگ پروجیکٹ کے تحت ہندوستان میں اپنا اسمارٹ ویکیوم کلینر لانچ کیا ہے۔ اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ شاؤمی اسمارٹ ہوم پروڈکٹس بھی بنارہی ہے۔ کمپنی نے کراؤڈ فنڈنگ پروجیکٹ کے تحت ہندوستان میں اپنا اسمارٹ ویکیوم کلینر لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اسے’ایمآئی روبوٹ ویکیوم موپ پی روبوٹک‘ کا نام دیا ہے ۔ شاؤمی کے اس ویکیوم کلینر کامقابلہ یوروکا فوربز اور کینٹ کے ویکیوم کلینر سے ہوگا۔ شاؤمی ایم آئی روبوٹ ویکیوم موپ پی روبوٹک کی قیمت ۲۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے ۔ اس ویکیوم کلینر میں لیزر ڈٹیکٹیڈ سسٹم (ایل ڈی ایس) کااستعمال کیا گیا ہے۔ اس میں ۱۲؍ سینسرس لگے ہیں۔ نیوی گیشن سسٹم کے ذریعہ یہ روبوٹ ۸؍ میٹر تک اسکیسن کرتا ہے ۔ اس کا سیمپلنگ ریٹ۲۰۱۶؍ ٹائم فی سیکنڈ ہے۔ اس روبوٹ کی مدد سے جھاڑو اور پونچھا لگانے میںمددملتی ہے۔ اسمارٹ فون میں ایم آئی ہوم ایپ سے کنیکٹ کرکے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ ا س میں ۳۲۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو آٹومیٹک چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے ۔