Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرمی میں چہرے کی شادابی برقرار رکھنے کے نسخے

Updated: May 5, 2025, 3:36 PM IST | Tamanna Khan

 زیر نظر مضمون میں گرمی میں چہرے کی شادابی برقرار رکھنے کے ۵؍ نسخے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو آپ کی جلد کو حسین بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

X گرمی کے موسم میں فاؤنڈیشن کے بجائے کوئی ہلکا پھلکا موئسچرائزز استعمال کریں، کیونکہ دھوپ اور گرمی میں فاؤنڈیشن پگھلنے لگتا ہے، جبکہ موئسچرائزز میں ایس پی ایف کو بطور جزو استعمال کیا جاتا ہے، اسلئے یہ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔
1/5

گرمی کے موسم میں فاؤنڈیشن کے بجائے کوئی ہلکا پھلکا موئسچرائزز استعمال کریں، کیونکہ دھوپ اور گرمی میں فاؤنڈیشن پگھلنے لگتا ہے، جبکہ موئسچرائزز میں ایس پی ایف کو بطور جزو استعمال کیا جاتا ہے، اسلئے یہ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔

X گرمی میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہے، اسلئے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اسکے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہو کر اس جلد کو بدنما دانے بناتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے کم ازکم دن میں تین چار بار اپنا چہرہ سادہ پانی سے دھوئیں اور گھر سے باہر نکلیں تو دھوپ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔
2/5

گرمی میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہے، اسلئے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اسکے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہو کر اس جلد کو بدنما دانے بناتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے کم ازکم دن میں تین چار بار اپنا چہرہ سادہ پانی سے دھوئیں اور گھر سے باہر نکلیں تو دھوپ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

X  چکنی جلد کی حامل خواتین کو اکثر کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہے اور بطور خاص گرمیوں کے موسم میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان سے بچاؤ کیلئے نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں تاکہ مہاسوں میں کمی آسکے۔ اس کے علاوہ ایک چمچہ شہد کو آدھا چمچہ لیموں کے عرق میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں۔ شہد اور لیموں جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال کر چہرے کو صاف کر دیتے ہیں۔
3/5

 چکنی جلد کی حامل خواتین کو اکثر کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہے اور بطور خاص گرمیوں کے موسم میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان سے بچاؤ کیلئے نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں تاکہ مہاسوں میں کمی آسکے۔ اس کے علاوہ ایک چمچہ شہد کو آدھا چمچہ لیموں کے عرق میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں۔ شہد اور لیموں جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال کر چہرے کو صاف کر دیتے ہیں۔

X خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے لیکن ان کیلئے بھی اپنے چہرے کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ زیتون اور گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔
4/5

خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے لیکن ان کیلئے بھی اپنے چہرے کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ زیتون اور گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔

X خشک جلد کو نرم بنانے کیلئے انڈے کی سفیدی میں لیموں کا عرق ملا کر پھینٹ لیں اور اس پیسٹ کو ۱۵؍ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔
5/5

خشک جلد کو نرم بنانے کیلئے انڈے کی سفیدی میں لیموں کا عرق ملا کر پھینٹ لیں اور اس پیسٹ کو ۱۵؍ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK