Inquilab Logo Happiest Places to Work

باتھ روم کے لئے گھر پر ہی قدرتی اشیاء سے ایئر فریشنر تیار کریں

Updated: May 27, 2025, 4:03 PM IST | Tamanna Khan

ہر کسی کو صاف ستھرا اور خوشبودار باتھ روم پسند ہوتا ہے، لیکن کئی مرتبہ لاکھ کوششوں کے باوجود باتھ روم میں ایک عجیب سے بدبو آتی ہے۔ اس بدبو کو دور کرنے کے لئے آپ گھر میں قدرتی اشیاء سے ایئر فریشنر تیار کرسکتی ہیں جن کی مدد سے آپ کا باتھ روم مہکتا رہے گا۔ تصویر: آئی این این

X لونگ، تیل اور کافور پاؤڈر کو نچوڑے ہوئے لیموں کے اندر بھریں، پھر انہیں جلا دیں۔ اس سے اٹھنے والی خوشبو نہ صرف کیڑوں کو دور رکھتی ہے بلکہ قدرتی ایئر فریشنر کا کام بھی کرتی ہے۔
1/7

لونگ، تیل اور کافور پاؤڈر کو نچوڑے ہوئے لیموں کے اندر بھریں، پھر انہیں جلا دیں۔ اس سے اٹھنے والی خوشبو نہ صرف کیڑوں کو دور رکھتی ہے بلکہ قدرتی ایئر فریشنر کا کام بھی کرتی ہے۔

X کینو کے چھلکوں کو دار چینی اور لونگ کے ساتھ پانی میں ابالیں جس سے چند منٹوں میں باتھ روم خوشبو سے مہک جائے گا۔
2/7

کینو کے چھلکوں کو دار چینی اور لونگ کے ساتھ پانی میں ابالیں جس سے چند منٹوں میں باتھ روم خوشبو سے مہک جائے گا۔

X ایک ململ کا کپڑا لیں اس میں سوکھی پتیاں، ( گلاب یا چنبیلی) ڈال کر اس ہی پھول کی خوشبو کا عطر یا تیل چھڑک دیں، اب ململ کے کپڑے کی پوٹلی بنا کر ربن سے باندھ دیں۔ یہ پوٹلی باتھ روم میں بھی لٹکا دیں۔ باتھ روم ہمیشہ مہکتا رہے گا۔
3/7

ایک ململ کا کپڑا لیں اس میں سوکھی پتیاں، ( گلاب یا چنبیلی) ڈال کر اس ہی پھول کی خوشبو کا عطر یا تیل چھڑک دیں، اب ململ کے کپڑے کی پوٹلی بنا کر ربن سے باندھ دیں۔ یہ پوٹلی باتھ روم میں بھی لٹکا دیں۔ باتھ روم ہمیشہ مہکتا رہے گا۔

X کھانے کا سوڈا اور لیموں کے چھلکے پاؤچ میں ڈال کر باتھ روم میں لٹکایا جاسکتا ہے جو بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو بھگاتا ہے۔
4/7

کھانے کا سوڈا اور لیموں کے چھلکے پاؤچ میں ڈال کر باتھ روم میں لٹکایا جاسکتا ہے جو بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو بھگاتا ہے۔

X ایک کینو کو دو ٹکڑوں میں کاٹیں۔ اب کانٹے کی مدد سے آدھے کینو کا گودا اس طرح نکالیں کہ کینو کے بیچ میں اس کا تنہ (سخت سفید حصہ برقرار رہے)۔ اب کینو کو اچھی طرح سکھا کر اس میں کوکونٹ آئل اور اورینج کلر ڈال دیں۔ خیال رہے کہ کینو توازن میں رہے تاکہ تیل گرے نہیں۔ اب کینو کا درمیانی سفید حصہ کو جلائیں اور باتھ روم میں رکھ دیں۔ باتھ روم مہکتا رہے گا۔
5/7

ایک کینو کو دو ٹکڑوں میں کاٹیں۔ اب کانٹے کی مدد سے آدھے کینو کا گودا اس طرح نکالیں کہ کینو کے بیچ میں اس کا تنہ (سخت سفید حصہ برقرار رہے)۔ اب کینو کو اچھی طرح سکھا کر اس میں کوکونٹ آئل اور اورینج کلر ڈال دیں۔ خیال رہے کہ کینو توازن میں رہے تاکہ تیل گرے نہیں۔ اب کینو کا درمیانی سفید حصہ کو جلائیں اور باتھ روم میں رکھ دیں۔ باتھ روم مہکتا رہے گا۔

X  لونڈر، جائفل، دارچینی اور لونگ ہم مقدار لیں (چار چمچے) اور دو گلاس پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ ٹھنڈا کرکے کسی چوڑے منہ والے برتن میں ڈال دیں کر باتھ روم میں رکھ دیں۔
6/7

 لونڈر، جائفل، دارچینی اور لونگ ہم مقدار لیں (چار چمچے) اور دو گلاس پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ ٹھنڈا کرکے کسی چوڑے منہ والے برتن میں ڈال دیں کر باتھ روم میں رکھ دیں۔

X اورینج کے چھلکے دو عدد، ایک ادرک کا ٹکڑا اور آلمنڈ ایسنس چند قطرے پانی میں ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ یہ بھی باتھ روم کی بدبو دور کرنے کا کارآمد نسخہ ہے۔
7/7

اورینج کے چھلکے دو عدد، ایک ادرک کا ٹکڑا اور آلمنڈ ایسنس چند قطرے پانی میں ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ یہ بھی باتھ روم کی بدبو دور کرنے کا کارآمد نسخہ ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK