Inquilab Logo

خلا ءمیں کھانے پینے کی یہ ۸؍ اشیاء ممنوع ہیں

Updated: Jan 30, 2024, 3:36 PM IST | Afzal Usmani

خلاباز، خلا میں ہر قسم کا کھانا نہیں کھا سکتا کیونکہ زمین کی کشش کے برعکس یہاں کی زیرو گریویٹی میں کھاناان کیلئے مشکل ہوسکتا ہے یا وہ کئی مصیبتوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔اسی لئے خلا بازوں کو مخصوص قسم کی غذائیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ کچھ مشہور غذاؤں کو خلا میں لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جانئے ایسی ہی ۸؍ مشہور چیزوں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: یوٹیوب / آئی اسٹاک

X مسالہ جات (Spices): نمک، مرچ اور دیگر کئی مسالوں کو کھانے پر چھڑک کر کھایا جاتا ہے۔ ایسی چیزوں کو خلا میں لے جا کر کھانا ممکن نہیں ہے کیونکہ زیرو گریویٹی کے ماحول میں انہیں کھانے پر اس طرح نہیں چھڑکا جا سکتا جس طرح زمین پر کیا جاتا ہے۔ اسی لئے ان مسالوں کو خلا میں لے جانے کی ممانعت ہے۔
1/8

مسالہ جات (Spices): نمک، مرچ اور دیگر کئی مسالوں کو کھانے پر چھڑک کر کھایا جاتا ہے۔ ایسی چیزوں کو خلا میں لے جا کر کھانا ممکن نہیں ہے کیونکہ زیرو گریویٹی کے ماحول میں انہیں کھانے پر اس طرح نہیں چھڑکا جا سکتا جس طرح زمین پر کیا جاتا ہے۔ اسی لئے ان مسالوں کو خلا میں لے جانے کی ممانعت ہے۔

X مشروبات(Soft drinks):  مشروبات، خاص طور پر سافٹ ڈرنکس، خلا میں بلبلے نہیں بناتے ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں خلا میں نہیں پیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں خلا میں لے جانے پر بھی پابندی ہے۔ خلا باز بنیادی طور پر خلا میں پانی پیتے ہیں۔ پانی کے علاوہ انہیں خاص قسم کے مشروبات دیئے جاتےہیں۔
2/8

مشروبات(Soft drinks):  مشروبات، خاص طور پر سافٹ ڈرنکس، خلا میں بلبلے نہیں بناتے ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں خلا میں نہیں پیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں خلا میں لے جانے پر بھی پابندی ہے۔ خلا باز بنیادی طور پر خلا میں پانی پیتے ہیں۔ پانی کے علاوہ انہیں خاص قسم کے مشروبات دیئے جاتےہیں۔

X بسکٹ اور ٹوسٹ(Cookies and Toast): زمین پر کرنچی یا کُرکری چیزیں کھانا عموماً لوگوں کو پسند ہوتا ہے ۔کوکیز (بسکٹس ) اور ٹوسٹ جیسے کرنچی کھانے بھی خلا میں کھانا بہت مشکل ہیں۔ ان کے ٹکڑے خلا میں تیرنے لگتے ہیں جن سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہیں چبانے اور نگلنے سے بھی اسپیس شپ میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
3/8

بسکٹ اور ٹوسٹ(Cookies and Toast): زمین پر کرنچی یا کُرکری چیزیں کھانا عموماً لوگوں کو پسند ہوتا ہے ۔کوکیز (بسکٹس ) اور ٹوسٹ جیسے کرنچی کھانے بھی خلا میں کھانا بہت مشکل ہیں۔ ان کے ٹکڑے خلا میں تیرنے لگتے ہیں جن سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہیں چبانے اور نگلنے سے بھی اسپیس شپ میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

X بریڈ(Bread): کئی ممالک میںبریڈ پسند کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں اسے روٹی کے متبادل کے طور پر بھی کھایاجاتا ہے لیکن خلابازوں کو خلا میں بریڈ کھانے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ان کیلئے اسے کھانامشکل ہو جاتا ہے۔ خلائی اسٹیشن میں بریڈ فضا میں تیرنے لگتا ہےاور ان کے ٹکڑے آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
4/8

بریڈ(Bread): کئی ممالک میںبریڈ پسند کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں اسے روٹی کے متبادل کے طور پر بھی کھایاجاتا ہے لیکن خلابازوں کو خلا میں بریڈ کھانے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ان کیلئے اسے کھانامشکل ہو جاتا ہے۔ خلائی اسٹیشن میں بریڈ فضا میں تیرنے لگتا ہےاور ان کے ٹکڑے آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

X تازہ دودھ (Fresh milk): تازہ دودھ کو خلا میں نہیں لے جایا جا سکتا کیونکہ ریفریجریٹر کو خلا میں لے جا کر دودھ کو ٹھنڈا نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کے بجائے، سائنسداں ڈی ہا ئیڈریٹڈ دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بہت کم جگہ گھیرتا ہے اور اسے زیادہ ٹھنڈک کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے۔
5/8

تازہ دودھ (Fresh milk): تازہ دودھ کو خلا میں نہیں لے جایا جا سکتا کیونکہ ریفریجریٹر کو خلا میں لے جا کر دودھ کو ٹھنڈا نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کے بجائے، سائنسداں ڈی ہا ئیڈریٹڈ دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بہت کم جگہ گھیرتا ہے اور اسے زیادہ ٹھنڈک کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے۔

X آئس کریم(Ice cream): آئس کریم کھانا کسے پسند نہیں ہوتا۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کو مر غوب ہوتی ہے۔اسے فریج میں ایک خاص درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے کہ وہ پگھل نہ جائےلیکن خلا میں فریج جیسا نظام نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ظاہر ہے کہ وہاں آئس کریم کھانا بھی ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خلا میں آئس کریم کھانا ممنوع ہے ۔
6/8

آئس کریم(Ice cream): آئس کریم کھانا کسے پسند نہیں ہوتا۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کو مر غوب ہوتی ہے۔اسے فریج میں ایک خاص درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے کہ وہ پگھل نہ جائےلیکن خلا میں فریج جیسا نظام نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ظاہر ہے کہ وہاں آئس کریم کھانا بھی ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خلا میں آئس کریم کھانا ممنوع ہے ۔

X  کرسپی پیزا(Crispy Pizza): موجودہ دور میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی غذاؤں میں پیزا اہم ہے۔ ہارڈ اور کرسپی پیزا کو خلا میں نہیں لے جایا جا سکتا کیونکہ یہ خلا میں کرسپی نہیں رہے گا اور اسی وجہ سے پیزا کو خلا میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ لہٰذا خلابازوں کیلئے پیزا پر پابندی عائد ہے۔
7/8

 کرسپی پیزا(Crispy Pizza): موجودہ دور میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی غذاؤں میں پیزا اہم ہے۔ ہارڈ اور کرسپی پیزا کو خلا میں نہیں لے جایا جا سکتا کیونکہ یہ خلا میں کرسپی نہیں رہے گا اور اسی وجہ سے پیزا کو خلا میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ لہٰذا خلابازوں کیلئے پیزا پر پابندی عائد ہے۔

X تازہ پھل اور سبزیاں(Fresh fruits & vegetables): خلاباز خلا میں تازہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، لیکن وہ مخصوص اقسام تک محدود ہوتے ہیںجو خلا میں اگائی جا سکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تازہ پیداوار کی پھل اور سبزیوں کی مدت بہت کم ہوتی ہے اور یہ تیزی سے خراب ہو سکتی ہےجوعملے کیلئے حفظان صحت کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔
8/8

تازہ پھل اور سبزیاں(Fresh fruits & vegetables): خلاباز خلا میں تازہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، لیکن وہ مخصوص اقسام تک محدود ہوتے ہیںجو خلا میں اگائی جا سکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تازہ پیداوار کی پھل اور سبزیوں کی مدت بہت کم ہوتی ہے اور یہ تیزی سے خراب ہو سکتی ہےجوعملے کیلئے حفظان صحت کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK