Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیا سیڈز : ایک بیج میں ۶؍ حیرت انگیز فائدے چھپے ہیں

Updated: Aug 7, 2025, 4:32 PM IST | Tamanna Khan

 چیا سیڈز (Chia seeds) ان دنوں صحت سے متعلق شعور رکھنے والے افراد میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ ابھی تک نہیں جانتے کہ ان چھوٹے بیجوں میں کتنی زبردست طاقت چھپی ہوئی ہے۔ اگر آپ روزانہ ایک گلاس چیا سیڈز کا پانی پیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت میں کئی بڑی تبدیلیاں لاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

X (۱) پیٹ کے مسائل میں مفید چیا سیڈز فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ قبض کی شکایت دور کرتے ہیں اور معدے کو زیادہ دیر تک ہلکا اور آرام دہ رکھتے ہیں۔ اِن بیجوں کا پانی (ایک سے ۲؍ گھنٹہ بھیگنے دیں) روزانہ پینے سے گیس اور تیزابیت جیسے مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔
1/6

(۱) پیٹ کے مسائل میں مفید چیا سیڈز فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ قبض کی شکایت دور کرتے ہیں اور معدے کو زیادہ دیر تک ہلکا اور آرام دہ رکھتے ہیں۔ اِن بیجوں کا پانی (ایک سے ۲؍ گھنٹہ بھیگنے دیں) روزانہ پینے سے گیس اور تیزابیت جیسے مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔

X (۲) وزن گھٹانے میں معاون اِن بیجوں کو پانی میں بھگو دیا جاتا ہے تو وہ جیل جیسی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ انہیں پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بھوک کم ہوتی ہے۔ یہ زیادہ کھانے کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے، خاص طور پر جب آپ ڈائٹ پر ہوں۔
2/6

(۲) وزن گھٹانے میں معاون اِن بیجوں کو پانی میں بھگو دیا جاتا ہے تو وہ جیل جیسی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ انہیں پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بھوک کم ہوتی ہے۔ یہ زیادہ کھانے کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے، خاص طور پر جب آپ ڈائٹ پر ہوں۔

X (۳) دن بھر توانائی برقرار رکھتے ہیں اگر آپ دن بھر تھکاوٹ یا سستی محسوس کرتے ہیں تو چیا کے بیجوں کا پانی آپ کی توانائی کو بڑھا سکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور جسم کو دیر تک متحرک رکھتے ہیں۔
3/6

(۳) دن بھر توانائی برقرار رکھتے ہیں اگر آپ دن بھر تھکاوٹ یا سستی محسوس کرتے ہیں تو چیا کے بیجوں کا پانی آپ کی توانائی کو بڑھا سکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور جسم کو دیر تک متحرک رکھتے ہیں۔

X (۴) دل کا خاص خیال رکھیں اِن بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو کہ دل کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ یہ بیج بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے اور ہارٹ اٹیک جیسی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔
4/6

(۴) دل کا خاص خیال رکھیں اِن بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو کہ دل کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ یہ بیج بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے اور ہارٹ اٹیک جیسی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔

X (۵) جسم کو اندر سے صاف کرتا ہے چیا سیڈز کا پانی جسم کے اندر جمع ہونے والے زہریلے مادوّں کو باہر خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جگر اور گردوں کو بھی ڈیٹاکس کرتا ہے۔ اگر آپ اکثر تھکاوٹ، بھاری پن یا جلد کی خرابی سے پریشان رہتے ہیں تو یہ ڈیٹاکس ڈرنک آپ کے لئے بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔
5/6

(۵) جسم کو اندر سے صاف کرتا ہے چیا سیڈز کا پانی جسم کے اندر جمع ہونے والے زہریلے مادوّں کو باہر خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جگر اور گردوں کو بھی ڈیٹاکس کرتا ہے۔ اگر آپ اکثر تھکاوٹ، بھاری پن یا جلد کی خرابی سے پریشان رہتے ہیں تو یہ ڈیٹاکس ڈرنک آپ کے لئے بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

X (۶) ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اِن بیجوں میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہیں۔ اِن بیجوں کا پانی روزانہ پینے سے ہڈیوں میں سوجن، درد یا کمزوری جیسی شکایات کم ہوتی ہیں۔
6/6

(۶) ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اِن بیجوں میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہیں۔ اِن بیجوں کا پانی روزانہ پینے سے ہڈیوں میں سوجن، درد یا کمزوری جیسی شکایات کم ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK