Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیا کے ۵؍ بڑے آرٹ میوزیم

Updated: Nov 18, 2023, 6:36 PM IST | Aliya Sayyed

انسانی ثقافت میں میوزیم کی منفرد حیثیت ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں اپنی تاریخ سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ فنکاری کے بھی ترجمان ہوتے ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں  ۱۰۴؍ ہزار سے زائد میوزیم ہیں  جن میں  سے کئی یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہیں۔ یونیسکو کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ میوزیم امریکہ میں ہیں ۔ ذیل میں پڑھئے دنیا کے ۵؍ سب سے بڑے آرٹ میوزیم کے بارے میں ۔ تمام تصاویر: آئی اسٹاک

X لوئر میوزیم: پیرس، فرانس میں واقع یہ میوزیم دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہےجو ۷۲؍ ہزار ۷۳۵؍ مربع میٹر پر پھیلا ہواہے۔ اس کا افتتاح ۱۷۹۲ء میں ہوا تھا۔ اس میوزیم میں شاہکار فن پارے ہیں جن میں مونا لیزا (مصور: لیو نارڈوڈاونچی) اور وینس ڈی میلو قابل ذکر ہیں۔ یہ میوزیم لوئر پیلس پر بنایا گیا ہے جس کی کئی مرتبہ تزئین کاری ہو چکی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا میوزیم بھی ہے۔ 
1/5

لوئر میوزیم: پیرس، فرانس میں واقع یہ میوزیم دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہےجو ۷۲؍ ہزار ۷۳۵؍ مربع میٹر پر پھیلا ہواہے۔ اس کا افتتاح ۱۷۹۲ء میں ہوا تھا۔ اس میوزیم میں شاہکار فن پارے ہیں جن میں مونا لیزا (مصور: لیو نارڈوڈاونچی) اور وینس ڈی میلو قابل ذکر ہیں۔ یہ میوزیم لوئر پیلس پر بنایا گیا ہے جس کی کئی مرتبہ تزئین کاری ہو چکی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا میوزیم بھی ہے۔ 

X ہیر میٹاج میوزیم :سینٹ پیٹرز برگ، روس میں واقع یہ دنیا کا دوسرا بڑا میوزیم ہے جسے ۱۷۶۴ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ہر سال ۷؍ دسمبر کو اس میوزیم کی سالگرہ منائی جاتی ہےجسے ’’سینٹ کیتھرین ڈے‘‘ کہا جاتا ہے۔ ۱۸۵۲ء میں اس میوزیم کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔ آرٹ نیوز پیپر کے مطابق سب سے زیادہ دورہ کئے جانے والے میوزیم کی فہرست میں یہ ۱۰؍ ویں نمبر پر ہے۔ ۲۰۲۲ء تک ۲؍ کروڑ سے زائد افراد نے اس میوزیم کا دورہ کیا تھا۔ 
2/5

ہیر میٹاج میوزیم :سینٹ پیٹرز برگ، روس میں واقع یہ دنیا کا دوسرا بڑا میوزیم ہے جسے ۱۷۶۴ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ہر سال ۷؍ دسمبر کو اس میوزیم کی سالگرہ منائی جاتی ہےجسے ’’سینٹ کیتھرین ڈے‘‘ کہا جاتا ہے۔ ۱۸۵۲ء میں اس میوزیم کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔ آرٹ نیوز پیپر کے مطابق سب سے زیادہ دورہ کئے جانے والے میوزیم کی فہرست میں یہ ۱۰؍ ویں نمبر پر ہے۔ ۲۰۲۲ء تک ۲؍ کروڑ سے زائد افراد نے اس میوزیم کا دورہ کیا تھا۔ 

X نیشنل میوزیم آف چین (چین کا قومی عجائب گھر): بیجنگ میں واقع اس میوزیم کی تعمیر کا مقصد لوگوں کو چین کی تاریخ اور فنکاری سے روشناس کروانا تھا۔ ۲۰۰۳ء میں ا س میوزیم کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ میوزیم ۶۵؍ ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
3/5

نیشنل میوزیم آف چین (چین کا قومی عجائب گھر): بیجنگ میں واقع اس میوزیم کی تعمیر کا مقصد لوگوں کو چین کی تاریخ اور فنکاری سے روشناس کروانا تھا۔ ۲۰۰۳ء میں ا س میوزیم کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ میوزیم ۶۵؍ ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

X میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ: نیویارک، امریکہ میں واقع اس میوزیم کا رقبہ ۰۲۸ء۸۵؍ ہزار مربع میٹر ہے۔ ۲۰۲۲ء تک ۳؍ کروڑ سے زائد افراد اس میوزیم کا دورہ کرچکے ہیں۔ یہ امریکہ کا تیسرا سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا میوزیم ہے۔ اس میں ۲؍ملین سے زیادہ آرٹ کے نمونے ہیں ۔ ۱۸۷۰ء میں اس میوزیم کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ 
4/5

میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ: نیویارک، امریکہ میں واقع اس میوزیم کا رقبہ ۰۲۸ء۸۵؍ ہزار مربع میٹر ہے۔ ۲۰۲۲ء تک ۳؍ کروڑ سے زائد افراد اس میوزیم کا دورہ کرچکے ہیں۔ یہ امریکہ کا تیسرا سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا میوزیم ہے۔ اس میں ۲؍ملین سے زیادہ آرٹ کے نمونے ہیں ۔ ۱۸۷۰ء میں اس میوزیم کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ 

X موسیو دیل پرادو: میڈرڈ، اسپین کا قومی میوزیم ہے۔ اسے مغربی فن پاروں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ۱۸۱۹ء میں قائم کئے گئے اس میوزیم میں پینٹنگس، مجسمے اور کئی شاہکار فن پارے ہیں۔ یہاں ۷؍ ہزار سے زائد پینٹنگس جبکہ ایک ہزار سے زائد مجسمے ہیں ۔ 
5/5

موسیو دیل پرادو: میڈرڈ، اسپین کا قومی میوزیم ہے۔ اسے مغربی فن پاروں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ۱۸۱۹ء میں قائم کئے گئے اس میوزیم میں پینٹنگس، مجسمے اور کئی شاہکار فن پارے ہیں۔ یہاں ۷؍ ہزار سے زائد پینٹنگس جبکہ ایک ہزار سے زائد مجسمے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK