• Sun, 21 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارش کے موسم میں کانٹیکٹ لینس لگاتے وقت اِن پانچ باتوں کا خیال رکھئے

Updated: Aug 7, 2025, 3:22 PM IST | Tamanna Khan

ہندوستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد کانٹیکٹ لینس لگاتے ہیں۔ انہیں بارش کے موسم میں محتاط رہنا چاہئے۔ چونکہ اس موسم میں ہوا میں نمی زیادہ ہوتی ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھنے کا امکان رہتا ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اس موسم میں جو لوگ کانٹیکٹ لینس لگاتے ہیں انہیں آنکھوں کے انفیکشن جیسے آشوب چشم، کیراٹائٹس کے علاوہ قرنیہ کے السر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تو کیا بارش کے موسم میں کانٹیکٹ لینس نہیں لگانا چاہئے؟ جی نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مانسون میں کانٹیکٹ لینس کو محفوظ طریقے سے پہنا جاسکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ اضافی احتیاطی تدابیر اپناتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

X بارش کے موسم میں کانٹیکٹ لینس لگانا کیوں خطرناک ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر رسیکا آر ٹھاکر کے مطابق، ’’بارش کے موسم میں آنکھوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ بارش کا پانی اکثر بیکٹیریا اور دیگر جراثیم سے آلودہ ہوتا ہے۔ اگر یہ پانی آپ کے لینس کے رابطے میں آتا ہے تو یہ سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔‘‘
1/7

بارش کے موسم میں کانٹیکٹ لینس لگانا کیوں خطرناک ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر رسیکا آر ٹھاکر کے مطابق، ’’بارش کے موسم میں آنکھوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ بارش کا پانی اکثر بیکٹیریا اور دیگر جراثیم سے آلودہ ہوتا ہے۔ اگر یہ پانی آپ کے لینس کے رابطے میں آتا ہے تو یہ سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔‘‘

X اس موسم میں لینس خراب ہوسکتا ہے برسات کے موسم میں اکثر لینس چپچپا اور دھندلا ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر ٹھاکر کہتی ہیں کہ، ’’اس موسم میں ہوا میں موجود نمی سے لینس خراب ہوکر پھول جاتا ہے۔ اگر آپ کمرے میں ہیں اور اے سی چل رہا ہے تو لینس خشک ہوسکتا ہے۔ گھر کے باہر اور اندر کے موسم کی تبدیلی سے بھی لینس خراب ہوسکتا ہے۔‘‘ برسات کے موسم میں کانٹیکٹ لینس لگاتے وقت اِن پانچ باتوں کا خیال رکھیں:
2/7

اس موسم میں لینس خراب ہوسکتا ہے برسات کے موسم میں اکثر لینس چپچپا اور دھندلا ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر ٹھاکر کہتی ہیں کہ، ’’اس موسم میں ہوا میں موجود نمی سے لینس خراب ہوکر پھول جاتا ہے۔ اگر آپ کمرے میں ہیں اور اے سی چل رہا ہے تو لینس خشک ہوسکتا ہے۔ گھر کے باہر اور اندر کے موسم کی تبدیلی سے بھی لینس خراب ہوسکتا ہے۔‘‘ برسات کے موسم میں کانٹیکٹ لینس لگاتے وقت اِن پانچ باتوں کا خیال رکھیں:

X (۱)صفائی کا خیال رکھئے کانٹیکٹ لینس کو استعمال کرنے سے قبل دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ اگر ہاتھوں میں ذرا بھی نمی ہوگی تو لینس میں جراثیم تیزی سے پنپ سکتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
3/7

(۱)صفائی کا خیال رکھئے کانٹیکٹ لینس کو استعمال کرنے سے قبل دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ اگر ہاتھوں میں ذرا بھی نمی ہوگی تو لینس میں جراثیم تیزی سے پنپ سکتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

X (۲)بارش کے پانی سے آنکھوں کو بچائیں بارش میں چلتے اور بائیک چلاتے وقت کانٹیکٹ لینس کا استعمال نہ کریں۔ اس دوران عینک کا استعمال کریں۔ عینک آنکھوں کو بارش کے پانی اور دھول مٹی سے بچانے میں زیادہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔
4/7

(۲)بارش کے پانی سے آنکھوں کو بچائیں بارش میں چلتے اور بائیک چلاتے وقت کانٹیکٹ لینس کا استعمال نہ کریں۔ اس دوران عینک کا استعمال کریں۔ عینک آنکھوں کو بارش کے پانی اور دھول مٹی سے بچانے میں زیادہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔

X (۳)ڈسپوزیبل لینس بہترین متبادل بارش کے موسم میں ڈسپوزیبل لینس ایک بہتر متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر ٹھاکر کہتی ہیں، ’’روزانہ ڈسپوزیبل لینس استعمال کرنے سے انفیکشن کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ لینس کی نئی جوڑی استعمال کرکے پھینک دیں۔ اس قسم کے لینس کو محفوظ رکھنے اور صاف کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔‘‘
5/7

(۳)ڈسپوزیبل لینس بہترین متبادل بارش کے موسم میں ڈسپوزیبل لینس ایک بہتر متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر ٹھاکر کہتی ہیں، ’’روزانہ ڈسپوزیبل لینس استعمال کرنے سے انفیکشن کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ لینس کی نئی جوڑی استعمال کرکے پھینک دیں۔ اس قسم کے لینس کو محفوظ رکھنے اور صاف کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔‘‘

X (۴)لینس کو پانی سے نہیں دھونا چاہئے کانٹیکٹ لینس کو ہمیشہ اس کے کیس میں رکھنا چاہئے جس میں لینس سولوشن موجود ہوتا ہے۔ لینس کیس کو ۲؍ سے ۳؍ مہینے میں بدلنا چاہئے تاکہ اس میں جراثیم پنپ نہ سکے۔
6/7

(۴)لینس کو پانی سے نہیں دھونا چاہئے کانٹیکٹ لینس کو ہمیشہ اس کے کیس میں رکھنا چاہئے جس میں لینس سولوشن موجود ہوتا ہے۔ لینس کیس کو ۲؍ سے ۳؍ مہینے میں بدلنا چاہئے تاکہ اس میں جراثیم پنپ نہ سکے۔

X (۵)ان علامات پر نگاہ رکھیں لال پن، کھجلی ہونا، پانی آنا اور دھندلا نظر آنا وغیرہ علامات کو نظرانداز نہ کریں۔ یہ علامات ظاہر ہونے پر کانٹیکٹ لینس کو فوراً نکال دیں۔ ڈاکٹر ٹھاکر متنبہ کرتی ہیں کہ، ’’یہ علامات ظاہر ہونے پر فوراً ڈاکٹر رجوع کریں تاکہ انفیکشن زیادہ پھیل نہ جائے۔‘‘
7/7

(۵)ان علامات پر نگاہ رکھیں لال پن، کھجلی ہونا، پانی آنا اور دھندلا نظر آنا وغیرہ علامات کو نظرانداز نہ کریں۔ یہ علامات ظاہر ہونے پر کانٹیکٹ لینس کو فوراً نکال دیں۔ ڈاکٹر ٹھاکر متنبہ کرتی ہیں کہ، ’’یہ علامات ظاہر ہونے پر فوراً ڈاکٹر رجوع کریں تاکہ انفیکشن زیادہ پھیل نہ جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK