• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کھانا پکاتے اور کھاتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھیں

Updated: Oct 16, 2023, 8:10 AM IST | testing

صحت بخش کھانا اچھی صحت کے لئے ضروری ہوتا ہے ساتھ ہی کھانا کس طرح بنایا گیا ہے یہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ کبھی کبھی ہمارا کھانا پکانے کا غلط طریقہ کھانے کی غذائیت کو ضائع کر دیتا ہے۔ اس لئے کھانا پکاتے وقت چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ساتھ ہی کھانا کھاتے وقت بھی چند باتیں آپ کی توجہ چاہتی ہیں۔ تصاویر: آئی این این

X غذائیت کی بربادی: سبزیاں کو بہت زیادہ پکانے سے گریز کرنا چاہئے ساتھ ہی یہ بھی دھیان میں رہے کہ وہ کچی بھی نہ ہوں۔ سبزی کو بہت دیر پکنے نہ دیں۔ اس کے علاوہ سبزی میں بہت زیادہ پانی نہ ڈالیں، اس سے اس کی غذائیت ضائع ہو جاتی ہے۔
1/6

غذائیت کی بربادی: سبزیاں کو بہت زیادہ پکانے سے گریز کرنا چاہئے ساتھ ہی یہ بھی دھیان میں رہے کہ وہ کچی بھی نہ ہوں۔ سبزی کو بہت دیر پکنے نہ دیں۔ اس کے علاوہ سبزی میں بہت زیادہ پانی نہ ڈالیں، اس سے اس کی غذائیت ضائع ہو جاتی ہے۔

X صحت بخش اشیاء کا استعمال: ادرک کو توے پر بھُون کر سیندھا نمک لگا کھائیں۔ اس سے بھوک بڑھتی ہے اور ہاضمہ درست رہتا ہے۔ چونکہ اس وقت پیٹ سے متعلق بیماریاں پھیل رہی ہیں، لہٰذا اس پر عمل کریں۔
2/6

صحت بخش اشیاء کا استعمال: ادرک کو توے پر بھُون کر سیندھا نمک لگا کھائیں۔ اس سے بھوک بڑھتی ہے اور ہاضمہ درست رہتا ہے۔ چونکہ اس وقت پیٹ سے متعلق بیماریاں پھیل رہی ہیں، لہٰذا اس پر عمل کریں۔

X تازہ کھانا: گزشتہ چند ہفتوں سے لوگ زیادہ بیمار پڑ رہے ہیں۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ تازہ اور گرم کھانا کھائیں۔ اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔ کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پانی اُبال کر پئیں۔
3/6

تازہ کھانا: گزشتہ چند ہفتوں سے لوگ زیادہ بیمار پڑ رہے ہیں۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ تازہ اور گرم کھانا کھائیں۔ اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔ کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پانی اُبال کر پئیں۔

X متبادل اشیاء: اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ شہد کی جگہ گڑ کھائیں۔ اس کے علاوہ میدے کی جگہ پسے ہوئے آٹے سے تیار روٹیاں کھائیں۔ دلیہ بھی صحت کے لئے بہتر ہوتا ہے۔
4/6

متبادل اشیاء: اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ شہد کی جگہ گڑ کھائیں۔ اس کے علاوہ میدے کی جگہ پسے ہوئے آٹے سے تیار روٹیاں کھائیں۔ دلیہ بھی صحت کے لئے بہتر ہوتا ہے۔

X بھوک سے کم کھانا: ہمیشہ بھوک سے تھوڑا کم کھائیں تاکہ وہ آسانی سے ہضم ہو سکے اور ضروری غذائیت جسم میں جذب ہوسکے۔ اس کے علاوہ مسلسل کھاتے نہ رہیں۔ ایک کھانے کے کم از کم ۲؍ گھنٹے بعد کھائیں۔ ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر خشک میوہ جات کھائیں اور قدرتی مشروبات پئیں۔
5/6

بھوک سے کم کھانا: ہمیشہ بھوک سے تھوڑا کم کھائیں تاکہ وہ آسانی سے ہضم ہو سکے اور ضروری غذائیت جسم میں جذب ہوسکے۔ اس کے علاوہ مسلسل کھاتے نہ رہیں۔ ایک کھانے کے کم از کم ۲؍ گھنٹے بعد کھائیں۔ ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر خشک میوہ جات کھائیں اور قدرتی مشروبات پئیں۔

X کھانے کی ان چیزوں کو ایک ساتھ نہ کھائیں: کسی بھی پھل کے ساتھ دودھ نہ پئیں۔ ٹھنڈی دہی کے ساتھ گرم گرم پراٹھے نہ کھائیں۔ دودھ کے ساتھ کوئی نمکین چیز نہ کھائیں۔ پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں۔
6/6

کھانے کی ان چیزوں کو ایک ساتھ نہ کھائیں: کسی بھی پھل کے ساتھ دودھ نہ پئیں۔ ٹھنڈی دہی کے ساتھ گرم گرم پراٹھے نہ کھائیں۔ دودھ کے ساتھ کوئی نمکین چیز نہ کھائیں۔ پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK