• Tue, 10 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گھر میں پلاسٹک کا استعمال کم کرنے کیلئے یہ کام کریں

Updated: Sep 6, 2023, 5:23 PM IST | Tamanna Khan

پلاسٹک کے بڑھتے استعمال سے پوری دنیا پریشان ہے۔ اس کے ذریعے آلودگی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔ پلاسٹک کا استعمال کم کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مہم چلائی جارہی ہیں۔ لیکن آپ اپنے گھر سے اس کی شروعات کرسکتے ہیں۔ جانئے کیسے:

X حیران کن اعداد و شمار: دُنیا میں ہر سال تقریباً ۴۶؍ کروڑ ٹن پلاسٹک کی پیداوار ہوتی ہے۔ اس میں سے تقریباً ۵۳ء۳؍ کروڑ ٹن پلاسٹک کچھ ہی دنوں میں کچرا بن جاتا ہے۔
1/8

حیران کن اعداد و شمار: دُنیا میں ہر سال تقریباً ۴۶؍ کروڑ ٹن پلاسٹک کی پیداوار ہوتی ہے۔ اس میں سے تقریباً ۵۳ء۳؍ کروڑ ٹن پلاسٹک کچھ ہی دنوں میں کچرا بن جاتا ہے۔

X پلاسٹک بیگ کو مسترد کریں: ہر سال دنیا بھر میں ۵۰۰؍ ارب پلاسٹک بیگز استعمال کے بعد کچرے کا ڈھیر بن جاتے ہیں۔ ان کی جگہ کپڑے کے تھیلے کا استعمال کریں۔ خواتین پرانی ٹی شرٹ کی مدد سے تھیلا تیار کرسکتی ہیں۔
2/8

پلاسٹک بیگ کو مسترد کریں: ہر سال دنیا بھر میں ۵۰۰؍ ارب پلاسٹک بیگز استعمال کے بعد کچرے کا ڈھیر بن جاتے ہیں۔ ان کی جگہ کپڑے کے تھیلے کا استعمال کریں۔ خواتین پرانی ٹی شرٹ کی مدد سے تھیلا تیار کرسکتی ہیں۔

X سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال بند کر دیں: ہر سال ۱۵؍ کروڑ ٹن پلاسٹک اسٹرا، کٹلری جیسی سنگل یوز چیزوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ دوبارہ استعمال میں آنے والی دھاتوں سے بنی چیزوں کو ترجیح دیں۔
3/8

سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال بند کر دیں: ہر سال ۱۵؍ کروڑ ٹن پلاسٹک اسٹرا، کٹلری جیسی سنگل یوز چیزوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ دوبارہ استعمال میں آنے والی دھاتوں سے بنی چیزوں کو ترجیح دیں۔

X پلاسٹک سے دوری بنائیں: پلاسٹک کے ڈبے استعمال کرنا بند کر دیں، کانچ اور اسٹیل کے ڈبے کا استعمال کریں۔ پلاسٹک پیکجنگ والی چیزوں کا کم سے کم استعمال کریں۔
4/8

پلاسٹک سے دوری بنائیں: پلاسٹک کے ڈبے استعمال کرنا بند کر دیں، کانچ اور اسٹیل کے ڈبے کا استعمال کریں۔ پلاسٹک پیکجنگ والی چیزوں کا کم سے کم استعمال کریں۔

X پلاسٹک اور آلودگی: تقریباً ۲؍ کروڑ ٹن پلاسٹک کا کچرا ہر سال جھیلوں، ندیوں اور سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔ سمندر میں پہنچنے والے کچرے کا ۹۰؍ فیصد حصہ پلاسٹک کا ہوتا ہے۔
5/8

پلاسٹک اور آلودگی: تقریباً ۲؍ کروڑ ٹن پلاسٹک کا کچرا ہر سال جھیلوں، ندیوں اور سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔ سمندر میں پہنچنے والے کچرے کا ۹۰؍ فیصد حصہ پلاسٹک کا ہوتا ہے۔

X گھر کی چھوٹی چھوٹی چیزیں تبدیل کریں: ٹوتھ برش کی جگہ مسواک سے دانت صاف کریں۔ پلاسٹک کے ڈبے میں کھانا پیک کرنے کے بجائے اسٹیل کا ڈبہ استعمال کریں۔ پانی پینے کیلئے کانچ یا اسٹیل کا گلاس استعمال کریں۔
6/8

گھر کی چھوٹی چھوٹی چیزیں تبدیل کریں: ٹوتھ برش کی جگہ مسواک سے دانت صاف کریں۔ پلاسٹک کے ڈبے میں کھانا پیک کرنے کے بجائے اسٹیل کا ڈبہ استعمال کریں۔ پانی پینے کیلئے کانچ یا اسٹیل کا گلاس استعمال کریں۔

X پلاسٹک کی بوتل سے دوری: دُنیا میں روزانہ ۱۰؍ کروڑ سے زیادہ پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کرنے کے بعد پھینک دی جاتی ہیں۔ بانس، کانچ اور دھاتوں سے بنی ہوئی بوتلیں استعمال کریں۔
7/8

پلاسٹک کی بوتل سے دوری: دُنیا میں روزانہ ۱۰؍ کروڑ سے زیادہ پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کرنے کے بعد پھینک دی جاتی ہیں۔ بانس، کانچ اور دھاتوں سے بنی ہوئی بوتلیں استعمال کریں۔

X ٹی بیگ کی جگہ اسٹیل کی چھلنی: ایک ٹی بیگ سے آپ کی چائے کے کپ میں ۱۱؍ ارب مائیکرو پلاسٹک کے ذرات شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کی جگہ اسٹیل کی چھلنی استعمال کریں۔
8/8

ٹی بیگ کی جگہ اسٹیل کی چھلنی: ایک ٹی بیگ سے آپ کی چائے کے کپ میں ۱۱؍ ارب مائیکرو پلاسٹک کے ذرات شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کی جگہ اسٹیل کی چھلنی استعمال کریں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK