Inquilab Logo Happiest Places to Work

چہرے کی شادابی بڑھایئے ان ۸؍ اسکرب سے

Updated: Sep 8, 2023, 9:03 PM IST | testing

چہرے کی شادابی اور خوبصورتی بڑھانے کے لئے خواتین کئی جتن کرتی ہیں۔ وہ اکثر بازار میں دستیاب مہنگے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں بہترین نتیجہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ کبھی کبھی کچھ کاسمیٹک پروڈکٹس کی وجہ سے انہیں الرجی ہو جاتی ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ قدرتی اشیاء سے تیار اسکرب کا استعمال کریں۔ قدرتی اشیاء چہرے کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ یہاں ۸؍ اسکرب کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این

X اوٹ میل اور شہد: دونوں کو ملا کر پیسٹ تیار کر لیں، اسے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے گولائی میں مساج کریں۔ پھر چہرہ پانی سے دھو لیں۔
1/8

اوٹ میل اور شہد: دونوں کو ملا کر پیسٹ تیار کر لیں، اسے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے گولائی میں مساج کریں۔ پھر چہرہ پانی سے دھو لیں۔

X ٹماٹر اور شکر: ٹماٹر کے گودے کو پیس لیں، پھر اس میں شکر شامل کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں۔ اس سے مساج کریں، اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔
2/8

ٹماٹر اور شکر: ٹماٹر کے گودے کو پیس لیں، پھر اس میں شکر شامل کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں۔ اس سے مساج کریں، اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔

X کافی اسکرب: استعمال شدہ کافی پاؤڈر (کافی گراؤنڈز) کو پانی یا زیتون کے تیل میں ملا کر اسکرب تیار کریں۔ اس سے چہرے کا مساج کریں اور دھو لیں۔
3/8

کافی اسکرب: استعمال شدہ کافی پاؤڈر (کافی گراؤنڈز) کو پانی یا زیتون کے تیل میں ملا کر اسکرب تیار کریں۔ اس سے چہرے کا مساج کریں اور دھو لیں۔

X دہی اور بیسن: ان دونوں کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ تیار کرکے چہرے کا مساج کریں۔ تھوڑی دیر بعد پانی سے دھو لیں۔ چہرے کی شادابی بڑھ جائے گی۔
4/8

دہی اور بیسن: ان دونوں کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ تیار کرکے چہرے کا مساج کریں۔ تھوڑی دیر بعد پانی سے دھو لیں۔ چہرے کی شادابی بڑھ جائے گی۔

X بیکنگ سوڈا: اسے پانی میں گھول لیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کریں۔ اس آمیزے سے چہرے کا گولائی میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پھر چہرہ دھو لیں۔
5/8

بیکنگ سوڈا: اسے پانی میں گھول لیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کریں۔ اس آمیزے سے چہرے کا گولائی میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پھر چہرہ دھو لیں۔

X بادام اور دودھ: بادام کو دودھ میں بھگو دیں، پھر اسے پیس لیں۔ اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پھر پانی سے دھو لیں۔
6/8

بادام اور دودھ: بادام کو دودھ میں بھگو دیں، پھر اسے پیس لیں۔ اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پھر پانی سے دھو لیں۔

X پپیتا: پپیتے کا گودا چہرے پر لگائیں۔ پھر ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر گولائی میں لگائیں، پھر پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد چمکدار ہوتی ہے۔
7/8

پپیتا: پپیتے کا گودا چہرے پر لگائیں۔ پھر ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر گولائی میں لگائیں، پھر پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد چمکدار ہوتی ہے۔

X شکر اور لیموں کا رس: ان دونوں کو ہم وزن ملا کر اسکرب تیار کر لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں۔ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پانی سے دھو لیں، چہرہ نکھرے گا۔
8/8

شکر اور لیموں کا رس: ان دونوں کو ہم وزن ملا کر اسکرب تیار کر لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں۔ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پانی سے دھو لیں، چہرہ نکھرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK