Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کو کامیاب بنانے کیلئے یہ ۱۰؍ باتیں سکھائیں

Updated: May 12, 2025, 4:49 PM IST | Tamanna Khan

ہر ماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ زندگی میں کامیاب ہو۔ اس کے لئے وہ دن رات جتن کرتی ہے۔ بچوں کو اچھے سے اچھے اسکول میں داخل کروا تی ہے۔ اس کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہو اس کے لئے ٹیوشن بھی لگواتی ہے۔ اس کے علاوہ خود بھی اس کی پڑھائی میں مدد کرتی ہے۔ البتہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کئی معاملات ہوتے ہیں جہاں ماؤں کو توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض دفعہ مائیں بچوں کو مشکل معاملات سے دور رکھتی ہیں مگر اس وجہ سے جب بچے مشکل صورتحال کا سامنا کرتے ہیں تو اکثر گھبرا جاتے ہیں۔ بچوں کو کم عمری ہی سے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا سکھانا چاہئے۔ لڑکا ہو یا لڑکی، دونوں کو زندگی کے حقیقی معاملات سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اس مضمون میں بچوں کو سکھائے جانے والی دس باتیں بتائی جا رہی ہیں جن کی مدد سے بچے اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں اور مستقبل کے لئے اپنی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔تصویر: آئی این این

X کھانا پکانے کی بنیادی باتیں اپنے بچوں کو کھانے کی تیاری، کھانے پکانے سمیت اس کو محفوظ کرنا سکھائیں تاکہ وہ خود ہی صحت بخش کھانا بنا سکیں۔ یہ ایک اچھی عادت ہے۔ ہر شخص کو کھانا پکانے کی بنیادی معلومات ہونی چاہئے۔ کامیاب افراد میں بھی یہ عادت ہوتی ہے۔
1/10

کھانا پکانے کی بنیادی باتیں اپنے بچوں کو کھانے کی تیاری، کھانے پکانے سمیت اس کو محفوظ کرنا سکھائیں تاکہ وہ خود ہی صحت بخش کھانا بنا سکیں۔ یہ ایک اچھی عادت ہے۔ ہر شخص کو کھانا پکانے کی بنیادی معلومات ہونی چاہئے۔ کامیاب افراد میں بھی یہ عادت ہوتی ہے۔

X وقت کا درست استعمال اپنے بچوں کو ٹائم مینجمنٹ کی مہارتیں سکھائیں جو انہیں اپنے فرائض میں توازن پیدا کرنے اور ان کی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد دے گی۔ ان مہارتوں میں نظام الاوقات بنانا، ترجیحات کا تعین کرنا اور وقت سے پہلے ہر کام کے لئے خود کو تیار کرنا شامل ہے۔
2/10

وقت کا درست استعمال اپنے بچوں کو ٹائم مینجمنٹ کی مہارتیں سکھائیں جو انہیں اپنے فرائض میں توازن پیدا کرنے اور ان کی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد دے گی۔ ان مہارتوں میں نظام الاوقات بنانا، ترجیحات کا تعین کرنا اور وقت سے پہلے ہر کام کے لئے خود کو تیار کرنا شامل ہے۔

X نظم و ضبط کی پابندی اپنے بچے کو گھر کے کاموں جیسے کہ کپڑے تہہ کرنا، گھر کی مختلف جگہوں کی صفائی سمیت اپنے کمرے کو خود منظم اور صاف کرنا سکھائیں۔ ان میں ذمہ داری اور خود میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی تلقین کریں۔ خاص طور پر انہیں صبح اٹھتے ہی اپنا بستر ٹھیک کرنا سکھائیں۔
3/10

نظم و ضبط کی پابندی اپنے بچے کو گھر کے کاموں جیسے کہ کپڑے تہہ کرنا، گھر کی مختلف جگہوں کی صفائی سمیت اپنے کمرے کو خود منظم اور صاف کرنا سکھائیں۔ ان میں ذمہ داری اور خود میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی تلقین کریں۔ خاص طور پر انہیں صبح اٹھتے ہی اپنا بستر ٹھیک کرنا سکھائیں۔

X مالی معاملات اپنے بچے کو بجٹ بنانے، بچت کرنے، ضروریات اور خواہشات میں فرق کرنا سکھائیں، اُنہیں مالی آزادی اور دانشمندانہ مالی فیصلہ سازی کے لئے تیار کریں۔ مائیں انہیں سودا سلف کی خریداری کے لئے اپنے ساتھ لے جائیں۔ اس سے بچوں کو سامان خریدنے کا ہنر اور رقم کی ادائیگی کرنا آئے گا۔
4/10

مالی معاملات اپنے بچے کو بجٹ بنانے، بچت کرنے، ضروریات اور خواہشات میں فرق کرنا سکھائیں، اُنہیں مالی آزادی اور دانشمندانہ مالی فیصلہ سازی کے لئے تیار کریں۔ مائیں انہیں سودا سلف کی خریداری کے لئے اپنے ساتھ لے جائیں۔ اس سے بچوں کو سامان خریدنے کا ہنر اور رقم کی ادائیگی کرنا آئے گا۔

X گھر کی دیکھ بھال اپنے بچے کو گھر کی دیکھ بھال کرنے کے طریقے سکھائیں جیسے کہ ٹیوب لائٹ  یا بلب کو خود تبدیل کرنا، لیکیج کی مرمت کرنا وغیرہ، تاکہ وہ مستقبل میں خودمختاری کے ساتھ گھر کے چھوٹے موٹے کام کرسکیں۔ اس دوران بچوں کی بھرپور رہنمائی کریں تاکہ بچے کسی حادثے کا شکار نہ ہو۔
5/10

گھر کی دیکھ بھال اپنے بچے کو گھر کی دیکھ بھال کرنے کے طریقے سکھائیں جیسے کہ ٹیوب لائٹ  یا بلب کو خود تبدیل کرنا، لیکیج کی مرمت کرنا وغیرہ، تاکہ وہ مستقبل میں خودمختاری کے ساتھ گھر کے چھوٹے موٹے کام کرسکیں۔ اس دوران بچوں کی بھرپور رہنمائی کریں تاکہ بچے کسی حادثے کا شکار نہ ہو۔

X باغبانی کا ہنر اپنے بچوں کو سبزی اگانے، پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کرنے سمیت پودوں کی دیکھ بھال کرنا سکھائیں، اس عادت سے وہ سمجھ سکیں گے کہ کھانا ان کی میز پر کیسے آتا ہے؟ اس عادت سے ان میں ماحولیاتی ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا اور اُن میں تحمل اور صبر بھی پیدا ہو سکے گا۔
6/10

باغبانی کا ہنر اپنے بچوں کو سبزی اگانے، پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کرنے سمیت پودوں کی دیکھ بھال کرنا سکھائیں، اس عادت سے وہ سمجھ سکیں گے کہ کھانا ان کی میز پر کیسے آتا ہے؟ اس عادت سے ان میں ماحولیاتی ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا اور اُن میں تحمل اور صبر بھی پیدا ہو سکے گا۔

X ابتدائی طبی امداد اپنے بچوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے درکار اوزار دیں اور اِنہیں ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی طریقہ کار کے بنیادی اصول سکھائیں۔ ان میں معمولی چوٹوں کی مرہم پٹی کرنا اور سیلف ڈیفنس کے چند طریقے سکھائے جاسکتے ہیں۔
7/10

ابتدائی طبی امداد اپنے بچوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے درکار اوزار دیں اور اِنہیں ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی طریقہ کار کے بنیادی اصول سکھائیں۔ ان میں معمولی چوٹوں کی مرہم پٹی کرنا اور سیلف ڈیفنس کے چند طریقے سکھائے جاسکتے ہیں۔

X بنیادی سلائی کا طریقہ اپنے بچوں کو ٹوٹا ہوا بٹن لگانے اور پھٹے ہوئے کپڑوں کو سلائی کرنا سکھائیں تاکہ وہ خود ہی تھوڑی بہت مرمت کر سکیں اور اپنے کپڑوں کو زیادہ دیر تک پہن سکیں۔ جب بچے تعلیم یا ملازمت کے سلسلے میں اپنی ماں اور گھر سے دور ہوتے ہیں تب یہ ہنر ان کی بڑی مدد کرتا ہے۔
8/10

بنیادی سلائی کا طریقہ اپنے بچوں کو ٹوٹا ہوا بٹن لگانے اور پھٹے ہوئے کپڑوں کو سلائی کرنا سکھائیں تاکہ وہ خود ہی تھوڑی بہت مرمت کر سکیں اور اپنے کپڑوں کو زیادہ دیر تک پہن سکیں۔ جب بچے تعلیم یا ملازمت کے سلسلے میں اپنی ماں اور گھر سے دور ہوتے ہیں تب یہ ہنر ان کی بڑی مدد کرتا ہے۔

X تخلیقی صلاحیتیں اپنے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے کام خود انجام دے رہے ہیں، اِن کو بنیادی کارپینٹر، دستکاری، یا گھر کی سجاوٹ جیسے پروجیکٹس پر کام کرنے کا کہیں۔
9/10

تخلیقی صلاحیتیں اپنے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے کام خود انجام دے رہے ہیں، اِن کو بنیادی کارپینٹر، دستکاری، یا گھر کی سجاوٹ جیسے پروجیکٹس پر کام کرنے کا کہیں۔

X گفتگو کا ہنر اپنے بچوں کو بات چیت کرنا، اپنا پیغام مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچانا  اور دوسروں  کی بات تحمل سے سننا سکھائیں۔ اکثر بچے اپنی بات بڑوں سے کہنے کے لئے ہچکچاتے ہیں۔ اس لئے کم عمری ہی سے بچوں کو گفتگو کے بنیادی آداب سکھائیں۔ سب سے اہم بات جب بھی بچے کوئی بات کہیں اسے غور سے سنیں۔ اس سے انہیں اپنی بات کہنے میں مدد ملتی ہے۔
10/10

گفتگو کا ہنر اپنے بچوں کو بات چیت کرنا، اپنا پیغام مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچانا  اور دوسروں  کی بات تحمل سے سننا سکھائیں۔ اکثر بچے اپنی بات بڑوں سے کہنے کے لئے ہچکچاتے ہیں۔ اس لئے کم عمری ہی سے بچوں کو گفتگو کے بنیادی آداب سکھائیں۔ سب سے اہم بات جب بھی بچے کوئی بات کہیں اسے غور سے سنیں۔ اس سے انہیں اپنی بات کہنے میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK