Inquilab Logo Happiest Places to Work

اُبلے ہوئے انڈوں کو فریج میں اس طرح رکھنا چاہئے

Updated: May 22, 2025, 4:05 PM IST | Tamanna Khan

ریاستہائے متحدہ کے محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ جب اُبلے ہوئے انڈوں کو صحیح طریقے سے رکھا جائے تو وہ ۷؍ دن تک کھانے کے قابل رہتے ہیں۔ اُبلے ہوئے انڈوں کو فریج میں رکھنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے۔ اس طریقے سے آپ انہیں ۷؍ دنوں تک محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

X انڈے اُبالنے کے بعد انہیں فوراً ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں تاکہ وہ ٹھنڈے ہوجائیں۔
1/9

انڈے اُبالنے کے بعد انہیں فوراً ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں تاکہ وہ ٹھنڈے ہوجائیں۔

X جب انڈے ٹھنڈے ہوجائیں تو انہیں کپڑے سے خشک کرلیں۔
2/9

جب انڈے ٹھنڈے ہوجائیں تو انہیں کپڑے سے خشک کرلیں۔

X اب انڈوں کو فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ انہیں جلدی فریج میں رکھ دیں تو یہ خراب بیکٹیریا کے رابطے میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔ دراصل جب ابلے ہوئے انڈوں کو ۴؍ ڈگری سے کم درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے تو بیکٹیریا آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔
3/9

اب انڈوں کو فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ انہیں جلدی فریج میں رکھ دیں تو یہ خراب بیکٹیریا کے رابطے میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔ دراصل جب ابلے ہوئے انڈوں کو ۴؍ ڈگری سے کم درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے تو بیکٹیریا آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔

X ابلے ہوئے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر زیادہ سے زیادہ ۲؍ گھنٹے تک رہنے دیں۔ اس کے بعد انہیں فریج میں رکھ دیں۔
4/9

ابلے ہوئے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر زیادہ سے زیادہ ۲؍ گھنٹے تک رہنے دیں۔ اس کے بعد انہیں فریج میں رکھ دیں۔

X آپ انڈوں کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں بند کرکے رکھ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں دروازے میں نہ رکھیں بلکہ اندرونی شیلف میں رکھیں۔ اس سے ان کا درجہ حرارت ایک جیسا رہے گا۔ جبکہ انہیں فریج کے دروازوں پر رکھنے سے ان کا درجہ حرارت بار بار تبدیل ہو سکتا ہے۔
5/9

آپ انڈوں کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں بند کرکے رکھ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں دروازے میں نہ رکھیں بلکہ اندرونی شیلف میں رکھیں۔ اس سے ان کا درجہ حرارت ایک جیسا رہے گا۔ جبکہ انہیں فریج کے دروازوں پر رکھنے سے ان کا درجہ حرارت بار بار تبدیل ہو سکتا ہے۔

X دھیان رہے کہ فریج میں انڈوں کو چھلکے سمیت رکھنا ہے۔ بغیر چھلکے کے انڈے جلد خراب ہوسکتے ہیں۔
6/9

دھیان رہے کہ فریج میں انڈوں کو چھلکے سمیت رکھنا ہے۔ بغیر چھلکے کے انڈے جلد خراب ہوسکتے ہیں۔

X ابلے ہوئے انڈوں کو فریج میں رکھنے سے آپ کو ناگوار بوٗ آتی ہے جس کی وجہ ہائیڈروجن سلفائیڈ ہے۔ یہ گیس انڈے کو ابالنے پر بھی بنتی ہے لیکن وہ کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہے۔
7/9

ابلے ہوئے انڈوں کو فریج میں رکھنے سے آپ کو ناگوار بوٗ آتی ہے جس کی وجہ ہائیڈروجن سلفائیڈ ہے۔ یہ گیس انڈے کو ابالنے پر بھی بنتی ہے لیکن وہ کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہے۔

X اُبلے ہوئے انڈوں کو فریزر میں نہ رکھیں۔ ایسا کرنے سے وہ سخت ہو جائیں گے اور ان کا ذائقہ بھی بگڑ ہوسکتا ہے۔
8/9

اُبلے ہوئے انڈوں کو فریزر میں نہ رکھیں۔ ایسا کرنے سے وہ سخت ہو جائیں گے اور ان کا ذائقہ بھی بگڑ ہوسکتا ہے۔

X اگر انڈے کا چھلکا چپچپا ہوگیا ہے یا اس کا رنگ بدل گیا ہے تو سمجھ لیں کہ انڈا خراب ہوگیا ہے۔
9/9

اگر انڈے کا چھلکا چپچپا ہوگیا ہے یا اس کا رنگ بدل گیا ہے تو سمجھ لیں کہ انڈا خراب ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK